معشوقہ کی دوسرے سے منگنی پر گولی مارکر ہلاک کرنے کاواقعہ

جرائم حادثات قومی

5؍جنوری ممبئی :
زین نیوز ڈسک
معشوقہ کی کسی سے دوسرے نوجوان کی ساتھ منگنی ہوجانے سے دلبرداشتہ عاشق نے اپنی معشوقہ کو گولی مارکرہلاک کردیا اور بعدازاں خود بھی گولی مار لی۔ یہ واقعہ ملک کے معاشیدارلخلافہ ممبئی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ملاڈ علاقہ سے تعلق رکھنے والانوجوان اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے دام الفت میں گرفتار تھا تاہم لڑکی کی کسی دوسرے لڑکے ساتھ منگنی ہوگئ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکراپنی پستول سے لڑکی کو گولی ماردی اوربعدمیں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلیا ۔مہاراشٹرا کے وزی اسل شیخ ‘ ڈی ایس پی مسٹر پی دلیپ ساونت‘نے مقام واردات معائنہ کیا‘ ڈی ایس پی نے اس واقعہ کومحبت میں ناکامی سے تعبیرکیا۔پولیس نے مقام وارقعہ سے پستول کو اپنےقبضہ میں لے لیا۔