کہاکہ پی ایم مودی۔سی ایم یوگی سے متاثرہوں
لکھنؤ : 19؍جنوری
(زین نیوز)
اسمبلی انتخابات سے عین قبل اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو بدھ کو بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ انہیں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی پارٹی کا کھنڈوا ڈال کر رکنیت دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ لکھنؤ کینٹ سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ اکھلیش سے ناراض تھیں۔ اپرنا ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی ہیں۔اپرنا نے بی جے پی کی رکنیت لینے کے بعد پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی خدمت کرنے نکلی ہیں۔ مجھے آپ کے تعاون کی بہت ضرورت ہے۔ میں سوچھ بھارت مشن، خواتین کی خود انحصاری اور پارٹی کی دیگر اسکیموں سے بہت متاثر ہوں۔ میں جو کچھ بھی کر سکتی ہوں، میں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کروں گی
سواتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ اپرنا کے بی جے پی میں شامل ہونے سےپارٹی کا قد بڑھے گا۔ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ملک اور ریاست ترقی کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو ایم پی اور چیف منسٹر کے طور پر ناکام رہے

بتایا جاتا ہے کہ اپرنا یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے کے پیچھےاصل وجہ اکھلیش یادوہیں، جس سے خاندان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اکھلیش یادو نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ کسی بھی قیمت پر خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ اکھلیش کے اس فیصلے کے بعد ہی اپرنا نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
اپرنا یادو کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں پچھلے تین دنوں سے گردش کر رہی تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ خاندان میں سب ٹھیک ہے۔ شیو پال نے اپرنا کو فیملی پارٹی میں رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ ساتھ ہی اکھلیش نے یہ بھی کہا تھا کہ خاندان میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ پھر اچانک کیا ہوا کہ اپرنا بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔
اپرنا یادو بھی بی جے پی سے کینٹ سیٹ پر دعویٰ کر رہی ہیں۔ اپرنا یادو نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لکھنؤ کینٹ سیٹ سے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہیں بی جے پی کی ریٹابہوگنا جوشی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اکھلیش یادو نے ان کے لیے انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔
جوشی کے ایم پی منتخب ہونے کے بعد ہوئے ضمنی انتخابات میں بھی بی جے پی نے یہ سیٹ جیتی تھی۔ پارٹی میں شامل ہونے کے بعد اپرنا کو کینٹ سیٹ مل سکتی ہےوہیں ریٹابہوگنا جوشی لکھنؤ کینٹ سیٹ سےاپنے بیٹے کے لئے ٹکٹ مانگ رہی ہیں