محمد عبد المصور نامہ نگار رہنمائے دکن بھیمگل ضلع نظام آباد سڑک حادثہ میں زخمی

تازہ خبر تلنگانہ

ڈاکٹر س نے دیاایک ہفتہ کے آرام کا مشورہ
نظام آباد 22 جنوری
( زی نیوز)
محمد عبدالمصورسینئر جرنلسٹ ، نامہ نگار روزنامہ رہنمائے دکن بھیمگل بائیک پر اپنے صحافتی خدمات انجام دینے کے لیے جا رہے تھے
اس اثناء میںمخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ماروتی ڈیزائر کار نمبر 9574(T528B) نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے وہ برسر موقع بائیک سے بے قابو ہوکر گرپڑےاور زخمی ہوگئے اندرونی چوٹیں آئیں

اس واقعہ کی اطلاع بھمیگل پولیس اسٹیشن کو دی گئی محکمہ پولیس کے عملے نے وہاں پہنچ کرضابطہ کی کارروائی انجام دی اور محمد عبد المصورکو دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایک ہفتہ تک مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید تفصیلات کے لئے موبائل 9603754761 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے