عوام بدظن’ چالانات کی وصولی کے نام پر پولیس کی من مانی
اُوٹنور29جنوری
(زین نیوز)
تلنگانہ پولیس کی جانب سے موٹر رانوں سے زبردستی رقومات کی وصولی کا عمل پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔پولیس کے اس منفی طرز عمل سے ریاست بھر کے عوام میں عام بدظنی دیکھی جارہی ہے۔ٹی ار ایس حکومت ایک طرف فرینڈلی پولیسینگ کی دوہائی دیتے نہیں تھک رہی ہے دوسری طرف ان میں چند ایک عہدیداروں کے طرز عمل سے پورا محکمہ عوامی اعتماد کھوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ جو چالانات کی وصولی کے نام پر عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ۔
کسی بھی موٹر راں ٹو یا فور وہیلرکا گھر سے باہر نکلنا دو بھر ہوگیا ہے کسی بھی کام سے باہر نکلنا ہو تو ساتھ میں کم سے کم پانچ ‘دس ہزار روپئے اپنے ساتھ رکھنے پڑھے گا ۔ کس گلی و نکڑاور چوراہے پر ٹریفک پولیس جرمانے و چالانات عائد کردے گی اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ وہ یونیفارم کی آڑ میں من مانی کرتے دیکھے جارہے ہیں ان پر نگرانی نام کی کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔پولیس کی ان زیادتیوں سے عوام پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
پولیس والوں کی جانب سے گاڑیوں کی تنقیح اور جرمانے اور چالانات کی ادائیگی کے لئے سختی پیش آیا جارہا ہے موٹر رانوں کی حالات و وجوہات کا خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے کتنی ہی ایمرجنسی کیوں نہ ہو بغیر چالانات کی ادائیگی کے چھوڑا نہیں جار ہا ہے وہیں کچھ پولیس عہدیدار چالانات کی وصولی کو اپنی کمائی کا ذریعہ بھی بنا لیے ہیں ۔ اندھا دھند چالان کی کارروائیوں کو لب سڑک زبردستی رقومات کی وصولی کر نا ہی اپنا اولین فرض سمجھ رہے ہیں اور پرائیویٹ لڑکوں اور می سیوا میں کام کرنے والے لڑکوں کو لیکر آن لائن پورٹل کے ذریعہ کمیشن کا دھند چلارہے ہیں۔
ایسے ہی ایک واقعہ میں ضلع عادل آبادکے اوٹنور منڈ ل کی پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس مسٹر مکند راو اپنے عملہ کے ساتھ اوٹنور منڈل کے موضع دنتن پلی چیک پوسٹ پر گاڑیوں پر زیر التوا جرمانے اور چالانات کی وصول کے لئے می سیوا کے لڑکوں کو کام پر لگا رکھا ہے ۔ موصوف درخت کے نیچے براجمان ہوکر وصولی کروا رہے ہیں ۔وصولی کے بعد کوئی رسید نہیں دی جارہی ہے یہ بتایا جارہا ہے کہ آن لائن سے مسیج مل جائیگا۔

چالانات کی ادائیگی پر می سیوا میں ایک ہزار پر 35 روپئے فیس وصول کی جاتی ہے لیکن اے ایس ائی پرائیویٹ لڑکوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے آن لائن پورٹل کے ذریعہ ادائیگی پر50 روپئے وصول کروا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی رسید دی جارہی ہے ۔ لڑکوں سے دریافت کرنے پر بتا یاکہ وہ اوٹنور میں می سیوا کے منتظمین ہیں لیکن اے ایس ائی کے کہنے پر دنتن پلی چیک پوسٹ پر پورٹل کے ذریعہ رقومات کی وصولی کررہے ہیں

گذشتہ دن سہ پہر اے ایس ائی مکند راو کی نگرانی میں پولیس عملہ نے گذشتہ دن جمعرات کو اوٹنور منڈل کے موضع دنتن پلی چیک پوسٹ پر کئی ایک گاڑیوں کو روکا زبردستی چالانات و رقومات کی وصولی کی۔اے ایس ائی مکند راؤ نے ایک صحافی اور ان کے افراد خاندان کوبھی ایمرجنسی ہونے پر بھی روکا اور گاڑی چھوڑنے سے صا ف انکار کردیا۔آ ن لائن پورٹل سے چالانات کی وصولی کرنے والے لڑکوں نے بتایا کہ انھیں اوٹنور سے بلایا گیا تھا۔
