بڑھتے ہوئے جرائم پولیس کے لیے تشویش کا باعث
جگتیال:یکم؍فروری
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ‘ آئے دن آپسی مخاصمت‘ جادوٹونا کا شبہ‘ اراضی کے تنازعہ‘گھریلو تشدد ‘خاندانی جھگڑوں جیسے واقعات کی وجہ سے ہونے والی ہولناک اور سفاکانہ قتل کی وارداتو ں سے ضلع کی عوام خوف و دہشت میں مبتلا ہے دوسری طرف ضلع میں بڑھتے ہوئے قتل کی وارداتیں جرائم پولیس کے لیے بھی تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔

ضلع جگتیال کے سارنگا پور منڈل کے لچو نائیک تانڈہ ( گرام پنچایت) میں آج صبح قتل کی واردات پیش آئی ۔ جہاں موضع سے تعلق رکھنے والے 28؍ سالہ بھوکیا لکشمن نامی نوجوان کو اسی موضع سے تعلق رکھنے والے سریندر نامی شخص نے پتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور واقعہ کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔واقعہ کی اطلاع پر سارنگا پور پولیس مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔