2 ؍مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت
ممبئی:2؍فروری
(ایجنسیز)
ممبئی کی عدالت نے ممتا بنرجی کو سمن جاری کیا ممبئی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کوانکے خلاف شکایت کے سلسلے میں 2 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ سال ممبئی کے دورے کے دوران مبینہ طور پر قومی ترانے کی توہین کی تھی۔ ان کے خلاف یہ شکایت ممبئی کے ایک بی جے پی لیڈر نے درج کرائی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ممبئی کے پروگرام میں آدھا قومی ترانہ گایا اور درمیان میں چلی گئیں۔ ممتا بنرجی کے خلاف یہ معاملہ ممبئی کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں بی جے پی کے ایک رہنما نے دائر کیا تھا جس میں ان کے خلاف مبینہ طور پر قومی ترانے کی توہین کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Metropolitan Magistrate Court,Mumbai directs WB CM Mamata Banerjee to appear before them on March 2 in connection with a complaint against her for allegedly insulting national anthem during her visit to Mumbai last year. The complaint was lodged by a Mumbai BJP leader
(File pic) pic.twitter.com/qT9ze2hDZO
— ANI (@ANI) February 2, 2022
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران، ممتا بنرجی نے قومی ترانے کے پہلے دو اشعار بیٹھ کرپڑھے، پھر کھڑے ہو کر دو اور پھر اچانک رک گئیں۔
ان پر الزام ہےکہ انھوں نے قومی ترانہ کی توہین کی. روک تھام ایکٹ 1971 کے تحت جرم کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہےکہ پولیس میں شکایت کرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ اس وجہ سے عدالت سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی حال ہی میں اپنے تین روزہ دورے پر ممبئی گئی تھیں۔ اس دوران ان کا شیڈول بہت مصروف رہا۔ انہوں نے این سی پی لیڈر شرد پوار، شیوسینا لیڈر سنجے راوت اور آدتیہ ٹھاکرے سمیت سول سوسائٹی کے اہم لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے ممبئی میں ہی پریس کانفرنس بھی کی۔ اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے بیٹھ کر قومی ترانہ پڑھناشروع کر دیاتھا