واشنگٹن 7؍جنوری
زین نیوز ڈسک
امریکی دارالحکومت ، واشنگٹن میں پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت کے بعد عہدیدروں نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کیپٹل ہل میں جاری تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے ایک ہجوم نے ہاتھوں میں نیلے پرچم تھامے ریالی کی شکل میں پہنچ کر کیپٹل ہل کے باہرلگائے گئے باریگیڈس توڑ ڈالےاور عمارت کے اندر داخل ہوگئے نعرے بازی کی جس کی وجہ سے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس کچھ وقت کے لیے معطل کردیا گیا۔ پولیس نے ارکان کانگریس کو باہر نکالنے کے دوران مظاہرین پر شیلنگ کی‘ بتایا جاتا ہے کہ پُر تشدد مظاہرے کے دوران 4افراد ہلاک ہوگئے۔عہدیداروں نے واشنگٹن میں کرفیو نافذ کردیا۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو تحمل برتنے اور پولیس سے تعاون کرنےمشورہ دیا۔وہیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر‘ فیس بک‘ نے اصول و ضوابط کی خلاف وززیوں پر انکے اکاونٹس کو بند کردیا ۔ ٹویٹر نے 21گھنٹے اور فیس بک نے 42گھنٹے کے لئے انکے اکاونٹ بند کردئیے ہیں
