ریاضی وماحولیات مضامین کیلئے اعزاز سے نوازا جائے گا
دیوبند، 4؍ فروری
(رضوان سلمانی)
سرکاری پرائمری وجونیئر ہائی اسکولوں میں تدریسی امور انجام دینے والے اساتذہ کو ان کی شاندار تدریسی خدمات کے صلہ میں حوصلہ افزائی کے لئے چلائی جانے والی ’’پنچم پاٹھ آدرش پاٹھ‘‘مہم کے تحت دیوبند بلاک کے 3؍اساتذہ کا صوبائی سطح پر بطور حوصلہ افزائی انتخاب ہوا ہے۔اس اعزازی ایوارڈ کے لئے 3؍اساتذہ کے منتخب ہونے پر اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع سکریٹری سید وجاہت شاہ نے بتایا کہ سرکاری پرائمری وجونیئر اسکولوں میں تعلیمی سال 2021-22میں پنچم پاٹھ آدرش پاٹھ مہم اور تعلیمی ایوارڈ کے لئے پرائمری اسکول مہتولی کے ٹیچر اجے سنگھ کو درجہ دوکو ریاضی مضمون کو پڑھانے ،جونیئر ہائی اسکول کرلکی کی ٹیچر ونیتا شریواستوکو درجہ اول کے طلبہ کو ریاضی مضمون پڑھانے اور پرائمری اسکول رنکھنڈی نمبر3 کی ٹیچر منیشا چودھری کو درجہ پانچ کے طالب علموں کو ماحولیات مضمون کو پڑھانے کے صلہ میں مذکورہ اعزازات دئیے جانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ تینوں اساتذہ کو اعزاز دئیے جانے کے لئے منتخب کئے جانے پر پرائمری وجونیئر ہائی اسکولوں کے اساتذہ چودھری انل،سید وجاہت شاہ،روبن متل،ارون کمار،پربھات یادو،شوم کمار،ڈاکٹر سنجے،یوگندر ملک،ڈاکٹر سدھیر،ارون تیاگی،نیرج تیاگی،لوکیندر ،بجیندر،محمد اسد صدیقی،محمد عثمان،اسلام الرحمن،پردیپ شرما،آنند شرما،دھرمیندر کمار اور انکش کوشک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تینوں اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
