طلباء کی حاضری کے فیصد میں اضافہ کے اقدامات کریں۔ ضلع کلکٹر

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:4؍فروری
(زین نیوز)
ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ اقامتی تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری کے فیصد میں اضافہ کے موثر اقدامات کئے جائیں۔اور اقامتی تعلیمی اداروں میں فراہم کی گئیں بنیادی سہولیات سے متعلقہ کاموں کی عاجلانہ تکمیل کرنے کی تاکید کی۔اج بروز جمعہ دھرور کیمپ میں موجود قبائلی اور درج فہرست طبقات سے متعلقہ اقامتی تعلیمی ادارہ برائے زکور کا انھوں نے معائنہ کیا۔اور کورونا کے باعث سنکرانتی کی تعطیلات میں توسیع کے بعد اقامتی تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے دوبارہ کشادگی عمل میں لائی گئی۔جسکی اولیاء طلباء کو اطلاع دینے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی

مابعد انھوں نے طلباء کی حاضری کے فیصد کو وارڈن سے دریافت کیا۔منجملہ 60 طلباء میں صرف 7 طلباء نے ہی شرکت کی۔طلباء کی صد فیصد حاضری کے اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ضلع کلکٹر نے تاکید کی کہ تعلیمی اداروں کی کشادگی کی اولیاء طلباء کے ساتھ ساتھ متعلقہ سرپنچوں کو بھی مطلع کیا جائے۔ مدرسہ میں کوویڈ کی احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل آوری کی جائے۔

ضلعی سطح پر 11 اقامتی سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارت کے مرمتی کاموں کے لئے 1کروڑ 20 لاکھ روپئے کی کروشیل ویلفیر فنڈ کے ذریعہ سے ضلع کلکٹر نے منظوری عطا کی۔ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مالیہ کو استعمال کرنے اور ان کاموں کو وقت پر تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی ۔

اقامتی اداروں میں درکار سیول،الیکٹریکل، پلمبنگ،میس ونڈوز،فیان،لائٹ، آہک پاشی، اور دیگر کاموں کے لئے مالیہ کی منظوری عطا کی گئی ہے۔ معیار کے مطابق ان کی تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، جگتیال آر ڈی او مادھوری، ضلعی محکمہ ایس سی ویلفیر کے عہدیدار راجکمار، اورمتعلقہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔