نئ نسل کے ایمان و اسلام کے تحفظ کے لئے اقدامات اہم ضرورت

تازہ خبر تلنگانہ

مکتب ولی اللہ کےطلباء وطالبات کا شاندار تعلیمی مظاہرہ
ممتحنین کا اظہار خوشی واطمینان
نظام آباد:6؍فروری
(زین نیوز)
شہر نظام آباد میں نونہالوں کی دینی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینے والامنفرد ادارہ ادارہ تنظیم المکاتب نے گذشتہ 4ماہ سے مسلسل فکرکرتے ہوے شہر کے مختلف محلہ جات میں طلباء وطالبات کے لےء تعلیمی مراکز کا قیام عمل میں لایاتھا جس میں مسجد اسلامیہ ادارہ بیت المال کے علاوہ مسجدعمر کے قریب ایک کرایہ مکان حاصل کرتےہوے محنتوں کا آغازکیا تھا

جہاں الحمدللہ تجوید کے ساتھ نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن اور حفظ کلام پاک کے علاوہ اسلامی جنرل نالج عقائد ایمان کلمات اسلام روزمرہ کی مسنون دعاؤں اور احادیث مبارکہ سے طلباء وطالبات کو آراستہ کیا جارہا ہے کل مکتب ولی اللہ واقع عمر پورہ پولیس لائن میں طلباء وطالبات کے لےء امتحانات منعقد کے گئے۔

جس میں 70 طلباء نے شرکت کرتے ہوے عمدہ مظاہرہ کیا واضح رہیکہ حافظ فرقان ومولاناابرارقاسمی کے علاوہ حافظ سہیل حافظ فہیم اور مولاناالماس قاسمی نے ان طلباء پر کافی محنت کی اور بہترین تجوید کے ساتھ طلباء کو پڑھایا بطورممتحن ادارہ مظہرالعلوم کے اساتذہ کرام مولاناعبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مفتی عبدالماجد قاسمی استادعربی مدرسہ مظہرالعلوم اور حافظ عبدالرحمان مظہری نے شرکت کرتے ہوے طلباء کے تعلیمی مظاہرہ کو خوب سراہا اساتذہ کرام کی محنتوں کو دادوتحسین نوازتے ہوے اطمینان وخوشی کااظہار کیا

واضح رہیکہ اس مکتب میں یومیہ بعد نماز عصر تا مغرب اور بعد مغرب تا عشاء ایک ایک گھنٹہ کی تعلیمی ترتیب قائم ہے اہلیان محلہ ومسلمانان نظام آباد سے خواہش ہیکہ وہ ادارہ تنظیم المکاتب اور اس جیسے دیگر مکاتب دینیہ سے استفادہ کریں اور محلہ محلہ اس کے سنٹر قائم کرکے مسلمان بچوں اور نئ نسل کے ایمان واسلام کے تحفظ کے لئےاقدامات کریں جو آج مسلمانوں کی سب سے اہم اور بنیادی ضرورت بن چکی ہے اس موقع پر تمام ہی ذمہ داران نے مسجد کمیٹی نوجوانان محلہ اور استفادہ کنندگان سرپرستوں کا شکریہ اداکیا اور مزید دعاؤں کی اپیل کی