چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندر شیکھر راؤ کا پی ایم مودی و بی جے پی پر سخت حملہ
آسام کے چیف منسٹر کو برطرف کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد:12؍فروری
(زین نیوز)
تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راؤ نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی پر آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما کے متنازعہ تبصرہ پر ہندی میں بات کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔
چیف منسٹر تلنگانہ کے. چندر شیکھر راؤ نے ہندی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی، کیا یہی ہے بی جے پی کی ثقافت، کیا یہی ہندو مذہب ہے، کیا یہی ہمارے ملک کا وقار ہے۔ آپ کا وزیر اعلیٰ پوچھ رہا ہے کہ آپ کسی لیڈر کو پکڑ کر کس باپ کے ہاں پیدا ہوئے۔
#WATCH | Telangana CM K Chandrashekhar Rao asks PM Modi, BJP chief JP Nadda to sack Assam CM Himanta Biswa Sarma for his comments on Congress leader Rahul Gandhi
"A CM of your party questions an MP about the identity of his father. Is it our ‘sanskar’,” he says. pic.twitter.com/jNRvP5CAWf
— ANI (@ANI) February 12, 2022
چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ آپ کا وزیراعلیٰ کسی بھی لیڈر سے باپ کا نام پوچھ رہا ہے، کیا یہ بی جے پی کا کلچر ہے؟ کیا یہ ہمارا ہندو دھرم ہے ؟ میرا سر شرم سے جھک رہا ہے‘ آنکھیں نم ہیں یہ ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے‘ یہ اچھی بات نہیں ہے ‘ یہ دیش کے لئے اچھی بات نہیں ہے آپ کس کو لڑانے چاہتے ہیں‘ بھگوا ن کس کو دو ہاتھ نہیں دیئے ہیں
کیا ایک پارٹی کا لیڈر اس طرح کےنازیبا الفاظ کا استعمال کرسکتا ہے؟کیا یہ ہمارے سنسکار ہیں کیا ،ویدوں‘ گیتا ‘ مہابھارت‘ رامائن سے یہی سکھایا گیا۔آپ گندے لوگ ہو
ہندو دھرم کو بیچ کر ووٹ مانگنے والےآپ لوگ ہو ‘ آپ گندے لوگ ہیں انھوں نے بی جے پی صدر نڈا کیا ہمارے سنسکار ہیں آپ ایماندار ہیں‘ دھرم کو نبھانے والے لوگ ہیں تو آسام کے چیف منسٹر کو برطرف کیا جائے
