ایڈیشنل کلکٹر، ضلع سدی پیٹ‘ مزمل خان انسانی ہمدرد عہدیدار

تازہ خبر تلنگانہ

کار سے از خود بوڑھی خاتون کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر گرام پنچایت پہنچایا
سدی پیٹ:14؍فروری
(زین نیوز)
ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے ایڈیشنل کلکٹر، مزمل خان جو کہ بزرگوں، معذوروں اور بچوں کے لیے ہمیشہ جذبہ انسانیت کا مظاہر کرتے ہیں۔ ایک بار پھرایسا ہی مظاہر ہ کیا۔گورارام میں ایک 54 سالہ پاگل خاتون کو دیکھ کر مزمل خان نے پوچما مین روڈ سدی پیٹ پر اپنی گاڑی روک دی جبکہ یہ پاگل خاتون موٹر گا ڑیوں کے سامنے ادھر ادھر گھوم رہی تھی

انہوں نے یہ محسوس کیا کہ مذکورہ خاتون کی جان کو خطرہ ہے گاڑی سے اتر کر وہ فوری اس کے قریب پہنچے اور اس کے ساتھ  پیار سے پیش آتے ہوئے اس بوڑھی سے اتہ پتہ اور گھروالوں کی تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے ان سے یہ جاننا چاہا کہ کیا اس کو وظیفہ پیرانہ سالی مل رہی ہے۔کیا اس کا کوئی ذاتی گھر بھی ہے ۔ اس پر بڑھیا نے بتایا کہ اسے پنشن آرہی ہے۔ اس کے بعد وہ اس ضعیف خاتون کو اپنی موٹر گاڑی میں سوارکرواکراس کے آبائی موضع مرکک لیجا کر بحفاظت چھوڑدیا دیا۔

ایڈیشنل کلکٹرنے مو ٹر کار سے اتر تے وقت از خود بوڑھی خاتون کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر گرام پنچایت لے گئے اوراسے گاؤں کے سرپنچ بھاسکر، گرام پنچایت سکریٹری شانتی، بوڑھی خاتون کے برادرسائلو اور بالیاکے حوالے کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ پاگل معمر خاوتون کی دیکھ بھال اور اس کی حفاظت کی پوری ذمہ داری اس کے خاندان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے گھر والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس ضعیف خاتون کا اچھی طرح سے خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعہ کا دوبارہ ارتکاب ہونے نہ پائے۔