گوا میں 75 فیصد، یوپی میں 60 اور اتراکھنڈ میں 59 فیصد ووٹنگ۔شام 5 بجےتک

تازہ خبر قومی

 مسلم خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے۔VVPAT سے بی جے پی کے نام کی پرچی نکلنے کا الزام
نئی دہلی :14؍فروری

(زین نیوز)
جہاں یوپی میں اسمبلی کے لیے دوسرے مرحلے میں 9 اضلاع کی 55 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی، لوگ آج گوا میں 40 سیٹوں پر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اتراکھنڈ کے 70 میں صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹرز میں ہر طرف جوش و خروش نظر آرہا ہے

سات مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج شام 5 بجے تک گوا میں 75.29 فیصد، یوپی میں 60.31 اور اتراکھنڈ میں تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

مسلم خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک کا الزام

اتر پردیش میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس مسلم خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے بوگس ووٹنگ روکنے کی اپیل کی ہے۔ نقوی نے کہا کہ خواتین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ برقع میں بوتھ پر جائیں اور اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ووٹ دیں۔

VVPAT سے بی جے پی کے نام کی پرچی نکل رہی ہے۔
سماج وادی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ سہارنپور کے بوتھ نمبر 170 پر ایس پی کو ووٹ دینے کے بعد بھی وی وی پی اے ٹی سے بی جے پی کے نام کی پرچی نکل رہی ہے۔ لیکن اس الزام کو ایڈیشنل سی ای او نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔