میاں اگر میں دوبارہ ایم ایل اے بنا تو تلک لگائیں گے۔مسجدوں سے مائیک ہٹا دوں گا۔

تازہ خبر قومی

بی جے پی اُمیدوار کی اشتعال انگیز تقریر
لکھنو : 14؍فروری
(زین نیوز)
اترپردیش انتخابات میں مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ یوگی کے بعد اب اور ایک بی جے پی رکن اسمبلی کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے ۔ڈومریا گنج سے بی جے پی ایم ایل اے راگھویندر سنگھ کے متنازعہ بیان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اتر پردیش کے ڈومریا گنج علاقے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں بی جے پی ایم ایل اے راگھویندر پرتاپ سنگھ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ڈومریا گنج میں جے شری رام ہوگا یا وعلیکم سلام؟

ویڈیو میں راگھویندر پرتاپ سنگھ کو کھلے عام مذہب کے نام پر ووٹ مانگتے اور نفرت پھیلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ مجھے دوبارہ ایم ایل اے منتخب کرتے ہیں تو مسلمان ٹوپی پہننا چھوڑ دیں گے۔ اپنے ماتھے پر تلک لگانا شروع کریں اور آپ لوگوں کی طرف سے سیتارام کو وعلیکم سلام کہیںگے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب سے مسلمانوں کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تب سے شہر محفوظ ہوگیا تھا۔ راگھویندر پرتاپ سنگھ کے مطابق ’’اب کوئی غنڈے، بدنام زمانہ مجرم سڑکوں پر نظر نہیں آتے‘‘۔

اپنی نفرت انگیز تقریر میں، بی جے پی ایم ایل اے نے مزید کہا، "جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، انہوں نے کئی جگہوں کے نام بدلنے میں فخر محسوس کیا ہے۔ اللہ پور کا نام بدل کر مہیش یوگی نگر کر دیا گیا ہے، حسین آباد اب نندی چوک ہے اور اسی طرح کئی اور جگہوں کے نام بھی بدلے گئے ہیں۔

۔ سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے بی جے پی ایم ایل اے نے اب اس حوالے سے وضاحت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات ‘اسلامی دہشت گردی’ سے لڑنے کے تناظر میں کہی۔

راگھویندر سنگھ نے کہا، "جب یہاں اسلامی دہشت گرد تھے، ہندوؤں کو گول ٹوپیاں پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔ میں نے سیاق و سباق میں کہا کہ میں ہندو فخر کے لیے کچھ بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، میرا مطلب تھا کہ اگر مسلمان مجھے ہرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تومیں خاموش نہیںر ہوںگا۔‘‘

راگھویندر سنگھ نے کہا تھاکہ جیسے گول ٹوپیاں غائب ہوگئی ہیں، میاں اگر میں دوبارہ ایم ایل اے بنا تو تلک لگائیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا، پہلی بار اتنے ہندو حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ڈومریا گنج میں ‘سلام’ ہو یا ‘جے شری رام’؟
تاہم یوپی پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔