تجربہ کار موسیقار‘مشہور گلوکار‘ڈسکو کنگ بپی لہڑی چل بسے۔ موسیقی کی دنیا صدمہ سے دوچار

تازہ خبر فلمی

ممبئی :16؍فروری
(زین نیوز)
مشہور گلوکارڈ تجربہ کار موسیقارڈسکو کنگ بپی لہری چہارشنبہ کو 69 سال کی عمر میں ممبئی کے کیر ٹیکراسپتال میں چل بسےانھوں نے آج آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق ان کی موت نیند کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے پی ٹی آئی کو بتایا، ” بپی لہری کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ایک ماہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جو کہ اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا (OSA) کی وجہ سے ہوا تھا۔ ہم نے انہیں پیر کو ڈسچارج کردیا تھا اور وہ بالکل ٹھیک تھے۔ لیکن منگل کو اس کی صحت بگڑ گئی۔ انکے اہل خانہ نے دواخانے شریک کروایا تھا وہ صحت کے متعدد مسائل سے دوچار تھے

بپی لہڑی کے انتقال سے پوری موسیقی کی دنیا صدمہ میں ہےبالی ووڈ سمیت پورے ملک میں سوگ چھا گیا۔ ملک لتا منگیشکر کے جانے کا غم بھی نہیں بھول سکا کہ موسیقی کی ایک شخصیت نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔وہ آخری بار بگ باس 15 کے ویک اینڈ ایپیسوڈ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔

پاپ میوزک کو بالی ووڈ میوزک میں متعارف کرانے کا سہرا بپی لہڑی کو جاتا ہے۔انھیں بپی دا کے نام سے جانا جاتا ہے، ۔ انہوں نے ایسا کامیاب تجربہ کیا، جسے کروڑوں لوگوں نے پسند کیا۔ لوگ اسے اکثر ڈسکو کنگ کہتے تھے۔ آج ان کی موت سے پوری قوم صدمے میں ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کے لیے 5 ہزار سے زائد گانے ترتیب دیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بپی لہڑی کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بپی لہڑی کی موسیقی ہمہ جہت تھی، جو متنوع جذبات کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ لوگ ان کی موسیقی کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھیں گے۔ ان کی زندہ دل طبیعت سب کو یاد ہوگی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے ان کی موت سے دکھ ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔