محمد خلیل رضوی کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

تلنگانہ قومی

 سمستی پور مجلس اتحاد السلمین قائدین کی ڈی ایم  سے نمائندگی
سمستی پور:25؍فروری

(زین نیوز)
بہارریاست کے سمستی پور میں حالیہ دنوں میں ہنڈیا روپولی مسری گھراری کے جے ڈی یو لیڈر محمد خلیل رضوی کو انوراگ جھا اور ان کے ساتھیوں نے گائےکے گوشت کھانے کے نام پرپیٹ پیٹ کر زندہ جلا دیا گیا تھااس واقعہ میں ملوث چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے۔

 آج سمستی پور کے مجلس اتحاد السلمین کے ضلعی صدر جناب عاقب جاوید کی قیادت میں سمستی پور کے وفدنے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شری یوگیندر سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت حوالہ کی اور مطالبہ کیا کہ جے ڈی یو لیڈر محمد خلیل رضوی کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد موت کی سزا دی جائے اورمتوفی کے خاندان کو 50 لاکھ کی مالی امدادگھر میں ایک فرد کو نوکری ، بچوں کی تعلیم کے اخراجات اورافراد خاندان کو سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

اے آئی ایم آئی ایم سمستی پور ضلع کے صدر عاقب جاوید ضلع سکریٹری محمد ریحان ڈاکٹر فضل عالم ضلعی ترجمان ای آفیسر حیدری کلیان پور بلاک صدر محمد وارث علی سمستی پور بلاک نائب صدر ایڈوکیٹ شہباز سلطان سرائیرنجن بلاک صدر محمد شاکر بلاک سکریٹری محمد مرتضیٰ اسمٰعیل اور محمدالدین رمضا ن انصاری بلاک دیگر کارکنان موجود تھے۔