یوگی انتخابی جلسہ میں مایوسی کا شکار۔خطاب کےدوران میدان خالی

تازہ خبر قومی

بھارت ماتا کے نعروں کے باوجود عوام رکنے کے لئے تیار نہیں
وارنسی:4؍مارچ
(زین نیوز)
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی جنگ اب آخری دہانے پر ہے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے، سیاسی پارٹیوں نے پوروانچل میں مہم چلانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے بھی بنارس کو اپنا مرکزی مرکز بنایا ہے۔ وارانسی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےبھی ایک انتخابی پروگرام میں شرکت کی جہاں انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

اس بارا نتخابات میں و زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ‘ انتخابات میں بی جے پی کی ساتھ ساتھ یوگی آدیتہ ناتھ کی ساکھ داؤ پر لگی ہے ۔بی جے پی کے اُمیدوار وں اور خود یوگی آدیتہ ناتھ کے انتخابی جلسوں میں عوام کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

حالیہ دنوں نے یوگی آدیتہ ناتھ کے ایک انتخابی پرگرام کے دوران جب یوگی جلسہ گاہ پہنچ رہے تو نوجوانوں نے بابا‘ نوکری دے بابا نوکری دے کے نعرے بلند کیے اور اپنی ناراضگی کا کھل کا اظہار کیا

اسی طرح کا اور ایک واقعہ آج پیش آیا ۔ جو واقعتاً ناقابل یقین ہے ۔ آج جب سی ایم یوگی آدیتہ ناتھ وارنسی کے قریب پندرا اسمبلی حلقہ کے بارگاؤں میں منعقدہ جلسہ عام میںشرکت کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے تھے کہ انکی آمد سے پہلے ہی یہ ہنگامہ کھڑا کیا گیا تھا کہ ’’بلڈوزر بابا‘‘ آرہے ہیں‘ عوام نے بلڈور بابا کے نام سے ہنگامہ پربا کردیا ۔

جب جلسہ گاہ میں پہنچ کر تقریر کی تو عوام نے تقریر سنے بغیر ہی جلسہ گاہ چھوڑ کر چلےگئے میدان خالی ہوگیا ۔یوگی جب بھارت ماتا کی جئے نعرے لگارہے تھے عوام جلسہ گاہ چھوڑتے بنی۔جس سے یوگی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جلسہ گا ہ میں چاروں طرف کرسیاں خالی پڑی رہیں۔ بی جے پی کے سی ایم آدتیہ ناتھ کی عوامی میٹنگ اس طرح ختم ہوئی