بی ایس ایف میس میں کانسٹیبل کی فائرنگ، 5 ہلاک، متعدد زخمی

تازہ خبر قومی

امرتسر:6؍مارچ
(اے ایم این ایس)
پنجاب کے امرتسر کے خاصہ میں بی ایس ایف میس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بی ایس ایف میس میں فائرنگ ہوئی جس میں پانچ جوان مارے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ ایک فوجی نے کی تھی۔

اس فائرنگ میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے جوان نے خود کو بھی گولی مار لی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ اعلیٰ حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ امرتسر میں ایک کیمپ پر بارڈر سیکوریٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ پنجاب کے امرتسر میں بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ میں اتوار کے روز مبینہ طور پر ایک کانسٹیبل کے ذریعے کم از کم پانچ بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ خاصہ کے علاقہ میں فورس کے میس میں پیش آیا، جو اٹاری-واہگہ بارڈر کراسنگ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب ہے

حکام نے بتایا کہ مرنے والے اہلکاروں میں گولی چلانے والا جوان بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بارڈر سیکوریٹی فورس کے سینئر اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔