وزیر فینانس مسٹر ہریش راؤ کی ریاستی اسمبلی کا بجٹ پر خطاب
حیدر آباد 7 مارچ
(زین نیوز )
وزیر فینانس مسٹر ہریش راؤ نے ریاستی اسمبلی میں اوروزیر عمارات وشوارع مسٹر وی پرشانت ریڈی نے اپنی بجٹ تقاریر کے دوران کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اقلیتی طبقات کی بہبود کیلئے 6644 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔ تل
نگانہ کے قیام کے وقت اقلیتی طبقہ کیلئے صرف 1 2 1 قامتی اسکولس ہی موجود تھے ۔ ٹی آرایس کی حکومت نے اقلیتوں کیلئے1 29 نئے قامتی اسکولس قائم کئے ۔ حکومت کا یہ ماننا ہے کہ اقلیتی طبقہ کی لڑکیاں بھی تعلیم میں سب سے آگے ر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے 50 فیصدادارے خاص طور سے لڑکیوں کیلئے ہی قائم کئے گئے ہیں۔ ریاست کے اقلیتی اقامتی اسکولس کی جمله تعداداب 2 0 2 ہوگئی ہے ۔
دسویں جماعت کے بعد لڑکیوں کے ترک تعلیم کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے 121 قلیتی اقامتی اسکول کا درجہ بڑھاتے ہوۓ انھیں اقلیتی جو نیئر کالجس بنادیا ہے ۔ جہاں تک اقلیتی لڑکیوں کی تعلیم کا معاملہ ہے حکومت فخر کے ساتھ یہ بات کہتی ہے کہ ملک بھر میں تلنگانہ اول مقام پر موجود ہے ۔ حیدرآباد میں وقف بورڈ سے مشاورت کرتے ہو 92 کالجس کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی گئی ہے ۔
حکومت نے 40 کروڑ روپے کے صرفہ سے نامپلی میں انیس الغرباء یتیم خانہ کی کر تعمیر مکمل کر لی ہے اور اب یہ عمارت افتتاح کیلئے تیار ہے 971 مساجد میں نماز پڑھانے والے آئمہ وموذ نین کو ماہانہ فی کس 5000 روپے فراہم کئے جار ہے ہیں حکومت کی جانب سے کرسمس اور رمضان جیسے اقلیتی طبقہ کے اہم تہواروں کو ریاستی تہواروں کے طور پر منایا جارہا ہے ۔
ایسے موقع پر غریب عوام کو نیا لباس دیا جا رہا ہے گر جا گھروں اور مساجد جیسے مذہبی ادارہ جات کو بہتر رکھنے کے لئے مزید فنڈس بھی فراہم کئے جار ہے ہیں۔
