نوجوت سنگھ سدھو اور بکرم سنگھ مجیٹھیہ کو شکست دینے والی عام خاتون رضاکار ہ
نئی دہلی :11؍مارچ
(اے ایم این ایس)
عام آدمی پارٹی نے امرتسر مشرقی اسمبلی سیٹ سے جیون جیوت کور کو میدان میں اتارا تھا۔ یہاں سدھو اور مجیٹھیا ایک دوسرے کو للکار رہے تھے، لیکن پنجاب میں ایسا جھاڑومارا کہ بڑے بڑے دھکے کھاگئے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو اور مجیٹھیہ ایسے لیڈروں میں شامل ہو گئے۔ جیون جیوت کور پہلی بار الیکشن لڑ رہی تھیں اور انہوں نے بڑے لیڈروں کو شکست دی۔ اروند کیجریوال نے اسے عام آدمی کی طاقت قرار دیا ہے۔
جیون جیوت کور نے اپنے قریبی حریف نوجوت سنگھ سدھو کو 6,750 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جیون جیوتی کور کو 39,679 ووٹ ملے، جب کہ نوجوت سنگھ سدھو کو 32,929 ووٹ مل سکے۔ بکرم سنگھ مجیٹھیہ امرتسر مشرقی اسمبلی سیٹ پر تیسرے نمبر پر رہے اور انہیں 25,188 ووٹ ملے۔

جیون جیوت کور طویل عرصے سے شری ہیم کنڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ خواتین کے ماہواری کے دوران صفائی سے متعلق پروگرام EcoShe ماہواری صحت پروگرام سے منسلک ہیں۔ وہ جیل میں، اسکولوں اور کچی آبادیوں میں سینیٹری نیپکن تقسیم کرتی رہی ہے۔ اپنے کاموں کی وجہ سے انہیں ‘پیڈ وومن آف پنجاب’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
جیون جیوت نے سال 2015 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ اپنے کاموں کے بل بوتے پر ترقی کرتی رہی۔ جب شیلا دکشت کی حکومت کو دہلی میں اروند کیجریوال نے شکست دی تھی تو جیون جیوت کور نے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے نئے لوگوں کو سیاست میں آنے کی ترغیب دی ہے۔
کیجریوال نے ان کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی میں بڑی طاقت ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ سدھو کو کس نے ہرایا؟ وہ ایک عام خاتون رضاکار ہیں۔ جیون جیوت کور۔ اس نے مجیٹھیا اور سدھو دونوں کو شکست دی
