ضلع جگتیال میں جعلی کھاتوں کے ذریعے بینک سے ایک کروڑ پندرہ لاکھ کا گھوٹالہ

تازہ خبر تلنگانہ

بینک مینیجر اور کلرک مفرور۔پولیس مصروف تحقیقات
جگتیال:11؍مارچ
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کے موضع چلگل میں واقع یو بی آئی کے بینک میں جعلی کھاتوں کے ذریعےایک کروڑ پندرہ لاکھ کے قرضوں کے نام پر دھاندلیوں کے واقعہ کا تاخیر سےمنظر عام پر آیاہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق تلنگانہ ریاست کے جگتیال منڈل کے موضع چلگل میں واقع یو بی آئی کے بینک میںمینیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سمن اور کلرک راجیش نے تقریباً 40 سے 60 جعلی اکاونٹ بناتے ہوئے قرضوں کے نام پر ایک کروڑ پندرہ لاکھ کا گھوٹالہ کا ارتکاب کیا ہے

ان دونوں بینک ملازمین پر جگتیا ل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔ دراصل سال گذشتہ یہ اسکام ہوا تھا تاہم حالیہ دنوں تبادلہ پر آئے ہوئے نئے بینک مینیجر موتی لال نے جعلی کھاتوں کے ذریعے قرضوں کے نام پرگھوٹالہ کا علم میں آنے کے بعد جگتیال رورل پولیس میں شکایت درج کروائی۔

رورل سب انسپکٹر مسٹر اے انیل نے میڈیا کے بتایا ہے کہ بینک مینیجر سمن اور کلرک راجیش کے خلاف ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور ملزمین کی تلاشی میں مصروف ہے
‘ خواتین تنظیموں‘ کسانوں‘ اور پرسنل لونس کے نام پرگھوٹالہ کا ارتکا ب کرکے مفرور ہونے والے بینک مینیجر سمن اور کلرک راجیش کو معطل کردیا گیا ہے
ا ن دونوں ملازمین کی گرفتاری اور جامع تحقیقا ت کے بعد ہی مزید حقائق منظر عام پر آسکتے ہیں