کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ کا اعلان۔
بنگلور :12؍مارچ
(اے ایم این ایس)
پارٹی کے سینئر لیڈر سی ایم ابراہیم نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیاہے۔ سی ایم ابراہیم نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان کی باتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کل یعنی اتوار کی شام چار بجے بلائی گئی ہے۔
سی ایم ابراہیم اپنا استعفیٰ سونیا گاندھی کو بھجوا دیاہے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں سی ایم ابراہیم نے لکھا ہے، ‘میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر استعفی دے رہا ہوں۔ میں نے اپنی بہت سی شکایات آپ کے سامنے رکھی ہیں۔ ہر بار آپ نے یقین دلایا کہ آپ میرے خدشات کو دیکھیں گے اور انہیں حل کریں گے۔ لیکن آج تک کچھ نہیں ہوا۔ اس لیے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
Congress leader CM Ibrahim tenders his resignation to the party's interim president Sonia Gandhi
"I tender my resignation from Primary Membership of the party with immediate effect," reads the letter
(File pic 1) pic.twitter.com/q4iOjsOEPH
— ANI (@ANI) March 12, 2022
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کی میٹنگ 13 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں AICC دفتر میں شام 4 بجے سے بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پارٹی فورم میں موجودہ سیاسی منظر نامہ پر بھی بات کی جائے گی۔
کرناٹک کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ابراہیم نے سونیا گاندھی کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ اگر لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کا انتخاب پارٹی نے ووٹنگ کے ذریعے کیا ہوتا تو یقیناً مجھے لیڈر منتخب کیا جاتا۔ لیکن، پارٹی نے بی کے ہری پرساد کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر مقرر کیا۔ تاہم 18 ارکان میری حمایت میں تھے۔ اس کے باوجود بی کے ہری پرساد جو کہ بہت ہی جونیئر لیڈر تھے، کو لیڈر منتخب کیا گیا۔
Senior @INCKarnataka leader & #MLC CM Ibrahim resigns from the primary membership of congress party.And tenders his resignation to legislative council. In his letter to #SoniaGandhi, he expresses disappointment that he was not made leader of opposition. Likely2join @JanataDal_S pic.twitter.com/TSKD6oub6X
— Imran Khan (@KeypadGuerilla) March 12, 2022
ابراہیم نے مزید کہا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ جنرل سیکرٹری سطح کے رہنما کیسا رویہ رکھتے ہیں۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ جب میری بات نہ سنی گئی تو پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں نے اپنا استعفی لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدارامیا کو سونپ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان کے جنتا دل (سیکولر) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
