انجمن خادم المسلمین عنبرپیٹ کے سالانہ دیدئہ زیب کیلنڈر کی رسم رونمائی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:9جنوری (پریس نوٹ )
انجمن خادم المسلمین رفاعی عامہ کے دیدئہ زیب کیلنڈرکی رسم رونمائی جناب عامرعلی خان نیوزایڈیٹرروزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقع پر انجمن خادم المسلمین کے ذمہ دارجن میں جناب سیف الدین قادری سکریٹری انجمن خادم المسلمین ‘ نائب صدرانجمن خادم المسلمین جناب اکرام الدین مرتضیٰ پاشاہ ‘ جناب محمدواحدعلی خان صدر ڈیسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی ‘ ڈاکٹرحبیب امام قادری سکریٹری ڈیسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی ‘صحافی محمدنصراللہ خان ‘ محمدعبدالرحیم اور دوسرے موجودتھے۔ جناب عامرعلی خان نے انجمن خادم المسلمین کی ادارہ سیاست سے قدیم وابستگی کاذکر کیا اورسال نو کی مبارکباد دی اورکہاکہ اس ادارہ کوپُرکھوں نے اپنے خون پسینہ سے آبیاری کردیا ہے ۔ اس لیے عنقریب اس کے 100 سال مکمل ہونے کوہیں ۔ جس پر انہوں نے سکریٹری جناب سیف الدین قادری کومبارکباددی ۔ جناب واحدعلی خان نے ادارہ سیاست کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی ‘ سماجی اورفلاحی ودیگرسرگرمیوں پرجناب عامر علی خان کومبارکباددی ۔ جناب سیف الدین قادری نے کہاکہ انجمن میں نماز پنچگانہ کے ساتھ ہی تجویدقرآن کی تعلیم وتربیت کانظم ہے اس کے ساتھ خواتین کوخودمختاربنانے کے لیے بھی صنعت وحرفت سیکھائی جاتی ہے۔ جناب اکرام الدین مرتضیٰ پاشاہ ایڈوکیٹ نے سیاست اورانجمن خادم المسلمین کی دیرینہ وابستگی کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ سیاست انجمن کے ساتھ ہے اور انجمن عرصہ دازسے یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت میں آگے ہے۔ جناب محمدواحدعلی خان نے ادارہ سیاست کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی وسماجی سرگرمیوں پرجناب عامر علی خان کومبارکباددی ۔