سیالکوٹ میں پاک فوج کے فوجی اڈے پر دھماکے

تازہ خبر عالمی

نئی ڈہلی : 20؍مارچ
(اے ایم این ایس)
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اتوار کو پاکستان کے شمالی شہر سیالکوٹ میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز صوبہ پنجاب میں چھاؤنی کے علاقے کے قریب سنی گئی۔

میڈ یا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں پاک فوج کے فوجی اڈے پر دھماکے ہوئے ہیں۔ فی الحال اس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں زیادہ معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ دھماکوں کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

پاکستانی اخبار ڈیلی ملاپ کے ایڈیٹر رشی سوری نے ٹویٹ کیا کہ سیالکوٹ کے فوجی اڈے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اسلحہ ذخیرہ کرنے کا علاقہ ہے۔ ہر طرف آگ کے شعلے نظر آ رہے ہیں۔ واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

https://twitter.com/MUBreaking/status/1505405653288103936

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ابھی تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ابھی تک ان دھماکوں کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔کئی لوگ اس واقعہ کی ویڈیوز بھی جاری کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں خودکش حملہ ہوا۔ اس میں 56 نمازی جاں بحق ہوئے۔ 190 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پشاور پولیس کے مطابق شہر کے قصہ خوانی بازار میں دو حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

روکنے پر انہوں نے وہاں کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ایک پولیس اہلکار جاں بحق۔ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اسی دوران زندہ بچ جانے والا تنہا شخص مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔