قرآن مجید کہ عظمت واہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ۔دنیا کی ہر چیز فانی

تازہ خبر تلنگانہ

قرآن اورتعلیمات قرآن سے دوری ہماری ذلت ورسوای کا سبب
مکتب فیض ولی اللہ کے اجلاس سے علماء کرام کا خطاب
نظام آباد:23؍مارچ
(پریس نوٹ
مرحوم ومغفورحضرت مولانا سید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ کے نام سے شہر میں کئ ایک دینی مکاتب کام کررہے ہیں جن کا مقصد فکر ومشن ولی اللہ کو آگے بڑھانا ہے مولانامرحوم نے قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے پڑھانے پر جو زور دے کام اورمحنت کرتے اورکرواتے تھے اس میں آپ بے مثال تھے آپ کی اسی فکر کو آگے بڑھاتے ہوے آپ کے کئ ایک تلامذہ نے جگہ جگہ تجوید کے ساتھ نونہالان امت کو قرآن مجید سکھلانے کا عظیم بیڑا اٹھایا ہے

جس کے تحت ادارہ تنظیم المکاتب کے نام سے شہر کے محلہ آتونگر محلہ اسلامیہ محلہ عمر پورہ پولیس لائن ادارہ بیت المال کے علاوہ مسجد صالحین آٹونگر مسجد آمنہ بلقیس دھرم پوری ودیگر مقامات پر علماء کرام محنت کرکے بچوں اوربچیوں کو دینی تعلیم اورقرآن وسنت سے جوڑنے ان کے ایمان وعقائد کے تحفظ کے لےء دن رات محنت کررہے ہیں الحمد مکتب فیض ولی اللہ مسجد صالحین میں گذشتہ دیڑھ سال سے یہ مکتب قائم ہے اورطلباء وطالبات پوری تجوید کی رعایت وعمدگی کے ساتھ یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں

 

آج طالبہ انوشہ فاطمہ بنت عبدالسمیع خان اورخدیجہ افشاں بنت محمد وقارالدین نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا جن کی تہنیت وگل پوشی کی گیء اس موقع پر مرد وخواتین سے خطاب کرتے ہوے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ آج ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم بہت زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہے دنیاوی تعلیم ہماری ضرورت ہے اس پر بقدر ضرورت تونہ دیں مگر دینی تعلیم وتربیت ہماری عبادت ہے جس پر ہمہ وقت توجہ دینے اور مکمل طورپر وقف ہونے کہ ضرورت ہے

مولانامفتی عبدالماجد قاسمی نے کہا کہ آج ہماری قرآن مجید سے غفلت ودوری نے ہمیّ ذلیل ورسواء کردیا ہے اسی ترک قرآن کی وجہ سے دنیا کے ظالم حکمرانوں کا ہم پر تسلط ہورہا ہے علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ دیتے ہوے کہا کہ وہ معزز تھے زمانہ میں مسلماں ہوکراورہم خوار ہوے تارک قرآن ہوکر اس موقع مولاناسید سمیع اللہ ناظم مدرسہ مظہر العلوم نے فرمایا کہ ہمیں قرآن مجید کہ عظمت واہمیت کو سمجھنے کی ضرورت دنیا کی ہر چیز فانی ہے

انسان کو بھی اس دنیا سے اکیلا جانا ہے لیکن قبر کی تنہائیوں میں قرآن مجید میت کا ساتھی ہوگا میدان حشر میں سفارشی بنے گا اور اللہ سے جھگڑا کرکے اپنے پڑھنے والے کو جنت میں لے جاے گا اس موقع پر مولانا مفتی عبدالمبین قاسمی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے طلباء وطالبات کے سرپرستوں کی جانب سے تہنیت پیش کی گیء گرانقدر ہدایا سے نوازا گیا مولانامختاراحمد مظاہری مولاناقمرالدین مولانا صادق قاسمی حافظ افروز مولانااعجاز قاسمی مولاناعبدالصمد حسامی مولانا ایوب اشاعتی مفتی عبدالمبین قاسمی کے علاوہ دیگرحفاظ وعلماء وافراد خاندان نے ان بچیوں کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا