جگتیال میں بے قابو کار کا قہر۔9موٹرسیکل گاڑیاں تباہ

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

جگتیال:23؍مارچ
(زین نیوز)
جگتیال میں ایک بے قابو کار نے قہر مچادیا۔ ریسٹورنٹ کے سامنے پارک کی گئیں9 موٹرسیکل گاڑیاں تباہ ہوگیں کرشماتی طور پر جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق موہن نامی نوجوان شراب کے نشے میں جگتیال سے کریم نگر کی سمت میں جارہا تھا کہ جگتیال کلکٹریٹ کے روبرو تیز رفتار کار جس کا نمبر MH26E1088 ہے بے قابو ہوکر ایک ریسٹورنٹ سامنے پارکنگ میں کھڑی کی ہوئی گاڑیوں میں گھس گئی

جس کی وجہ سے نو موٹرسیکل گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔جس وقت بے قابو کار گاڑیوں سے جا ٹکرائی گاڑیوں کے قریب کوئی موجود نہیں تھا ورنہ بڑا جانی نقصان ہوجاتا۔۔ متاثرہ گاڑیوں کے مالکان نے مقامی تھانے میں موہن نامی شخص کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے