تبادلہ سے ایک دن قبل سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد:25؍مارچ
(زین نیوز)
انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نےتلنگانہ ریاست کےسوریہ پیٹ کے رول پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر پولیس لاؤا کمار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رورل سب انسپکٹر لاؤاکمار کا تبادلہ وی آر پر کردیا گیا تھا اور اندرون 24گھنٹے ہیڈ کوارٹر پرانہیں رپورٹ کرنا تھا ۔ ایک دن قبل اے سی بی حکام نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا
تبادلہ سے ایک دن قبل سب انسپکٹر کا اے سی بی عہدیداروں کے ہاتھوں پکڑے جانے موضوع بحث بناہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوریہ پیٹ منڈ ل حدو د میں واقع راجو گاری توٹا ہوٹل کے مالک کو قوانین کی خلاف ورزی کے نام پر ہراساں کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک سے رشوت طلب کی۔
سب انسپکٹر سے تنک آکر ہوٹل مالک نے اے سی بی عہدیداروں سے شکایت درج کروائی تھی‘ اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھا کر ‘ سب انسپکٹرلاؤا کمارکو1.30 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سی بی عہدیداروں نے ملزم لاؤا کمار پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور کل انہیں انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا
واضح رہے کہ گذشتہ روزایس جمعرات کوسب انسپکٹر لاوا کمار کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وہ جمعہ کو ہیڈ کوارٹر کے دفتر میں رپورٹ کرنے والا تھا۔
لاوا کمار جو سویہ پیٹ رورل پولس اسٹیشن میں گزشتہ روز ڈیوٹی پر تھا، اے سی بی کے جال میں پھنس گیا۔ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے پولیس اسٹیشن میں تلاشی لی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس سب انسپکٹر پرسابق میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔
