جگتیال:25؍مارچ
(زین نیوز)
ضلع جگتیال پولیس کی جانب سے راتوں کو غیر ضروری گھومنے اور آوارہ گردی کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف’’ آپریشن چبوترہ‘‘ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ‘ گذشتہ رات دھرم پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں رات دیر گئے چبوتروں پر بیٹھنے اور گھومنے والے بدمعاش25 نوجونوں کو حراست میں لیتے ہوئے15 گاڑیاں ضبط کرلی اور پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں
اس موقع دھرم پوری اسٹیشن ہاوز آفسر مسٹر بلا کوٹیشورنے کہاکہ کچھ نوجوان جو رات دیر گئےگروپس کی شکل میں نشہ کی حالت میں گاڑیوں پر گھوم کر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے اور دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اورکچھ نواجون گلیوں‘ چوراہوں‘ فٹ پاتھوں ‘ پر بیٹھ کر وقت گذاری کرتے ہوئے وقت ضائع کررہےہیں
ا ن کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت قانونی خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انھوں نے رات دیر گئے بلا ضرورت گھروں سے باہر گھومنے والوں کے خلاف ٹاون نیوسینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا۔اس مہم میںدھرم پوری سب انسپکٹر کرن‘ بگارا م سب انسپکٹرسندیپ اور سرکل عملہ نے حصہ لیا۔
