کاما ریڈی27؍مارچ
(ای۔میل)
جناب شیخ مظہر صاحب کے اطلاع کے مطابق مسجد امام الدین کاماریڈی میں بعد نماز جمعہ اہلیان محلہ کی موجودگی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں تمام لوگوں کے مشورے سے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی،
منعقدہ اجلاس میں باتفاق رائے جناب عزیز الدین صاحب کو صدر منتخب کیا گیا اور نائب صدر کی حیثیت سے جناب شیخ چاند پاشاہ صاحب منتخب ہوئے
اسی طرح معتمد کی کے لئے جناب جاوید صاحب اور خازن کے لئے جناب ارشد صاحب منتخب ہوئے، اس مشاورتی اجلاس میں مصلیان مسجد و نوجوانان محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس کے بعد نوجوانانِ محلہ ڈرائیورس کالونی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید تفصیلات کیلئے94407 49384 پر رابطہ کریں
