ٹریفک پولیس سے بچنے کی کوشش

تازہ خبر تلنگانہ

موٹر سیکل پر سوار تین نوجوانوں کی ہوم گارڈ کو ٹکر۔ہوم گارڈ شدید زخمی
جگتیال :27؍مارچ
(زین نیوز)
ٹریفک قواعد کی خلاف وزریوں کے خلاف جگتیال ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے اس خصوص میں جگتیال تحصیل چوراستہ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تنقیح کے دوران موٹر سیکل پر سوار تین نوجوان‘ ٹرپل رائیڈینگ کرنے کے دوران وہاں موجود ہوم گارڈ راجو نے موٹر سیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی ۔

ٹریفک پولیس سے بچنے کی کوشش میں ہوم گارڈ راجو کو ٹکر مار راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود مقامی عوام نے ان تین کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔

شدید زخمی ہو م گارڈ راجو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سرکاری دواخانے منتقل کردیا گیا۔۔ہوم گارڈ  کے پیروں اور سر کنپھٹی میں چوٹیں آئیں