میں زندہ ہوں یہ مشتہر کیجئے
میرے قاتلوں کو خبر کیجئے
اُردو کی 12 سالہ خدمات کے لیےانٹرنیشنل ونڈر بک آف ریکارڈز میں حاصل ہوا مقام
جگتیال :29؍مارچ
(عمران زین)
اردو زبان کسی مخصوص مذہب اور فرقہ سے تعلق نہیں رکھتی اردو واحد ایسی زبان ہے جو ملک کے طول وعرض میں آج بھی بولی اور سمجھی جا تی ہے۔ اردو کیساتھ ملک کی تقسیم کے بعد تعصب اور امتیاز برتا گیا اور اردو پر مسلمانوں کی زبان کا ٹھپّہ لگا دیا گیا ہے۔
اُردوزبان کو سب سے زیادہ برباد کرنےو الوں میں اُردو الوں کا ہاتھ ہےاکثر اُردو داں طبقہ کی یہ شکایت رہتی ہے کہ اُردو اسکول میں صرگ غریبوں کے بچے پڑھتے ہیں ۔ یہا ں تک کہ یہ الزام ہے کہ اُردو اسکول میڈیم کےاساتذہ ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اساتذہ کے بچے خود انگریزی میڈیم اسکول میں پڑھتے ہیں
لیکن تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال مستقر پرایک غیر مسلم (ہندو ) اُردو کے شیدائی شخص نے "اُردو” زبان کی خدمت کے ذریعہ ایک ایسی مثال قائم کی کہ زبان کسی مخصوص مذہب اور فرقہ سے تعلق نہیں رکھتی ۔انجنئیلو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے
شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والے شخص کنڈلے پلی انجنئیلو نے12سال قبل تین کھنی چوراستہ اسٹانڈر د اسکول کا قیام عمل میں لایا ۔ اس اسکول میں وہ اُردو میڈیم اسکول قائم کرتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔
مسلم اکثریتی علاقہ میں اسکول کے قیام کے ذریعہ اس علاقہ کے اقلیتی طلباء و طالبات کو اُردو ذریعہ تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔ ان کے اس جذبہ اور حقیقت کو انٹرنیشنل ونڈر بک آف ریکارڈز نے تسلیم کیا ہے۔کنڈلے پلی انجنئیلو کے اُرود کی تئیں بے لوچ خدمات پر انٹرنیشنل ونڈر بک آف ریکارڈز نے اعزاز سے نوازہ ہے
انجنئیلو کی اردو زبان کے لیے ان کی خدمات کے لیے انٹرنیشنل ونڈر بک آف ریکارڈز نے اعزاز سے نوازے جانے پر اولیائے طلباء‘ اساتدہ‘ او ر دوست احباب اور مختلف گوشوں سے مبارکباد ی کا سلسلہ جاری ہے
