مالک مکان کے خلاف پولیس کمشنرسے شکایت
نئی دہلی : 30؍مارچ
(ا ے ایم این ایس)
مدھیہ پردیش کے اندور میں رہنے والے ایک نوجوان کوپی ایم مودی آئیڈیالوجی کی پیروی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ یوسف کے گھر میں پی ایم مودی کی تصویر دیکھ کر مالک مکان نے دھمکی دی کہ اگر اس نے تصویر نہ ہٹائی تو وہ انہیں گھر سے باہر پھینک دے گا
جس کے بعد پیر گلی میں کرائے کے مکان میں رہنے والا متاثرہ یوسف منگل کو اندور پولیس کمشنر کے سامنے عوامی سماعت پہنچا اور اس کی شکایت درج کروائی۔
دراصل اندور کے پیر گلی کے رہنے والے یوسف نے پی ایم مودی کی شخصیت اور ان کے کاموں سے متاثر ہو کر ان کی تصویر اپنے کرائے کے مکان میں لگوائی۔ جیسے ہی مالک مکان نے وہ تصویر دیکھی، اس نے یوسف کو فوراً اس تصویر کو ہٹانے کی ہدایت کی۔ یہ بھی کہا کہ اگر وزیر اعظم کی تصویر نہ ہٹائی گئی تو انہیں گھر خالی کرنا پڑے گا۔
Indore resident Yusuf has complained that his landlords threatened to throw him out of the house if he did not remove the portrait of PM Modi#news #Indore #MadhyaPradesh
(@ReporterRavish) https://t.co/PGufgeTby8— IndiaToday (@IndiaToday) March 29, 2022
مالک مکان کے اس رویہ سے پریشان ہو کر یوسف نے عوامی سماعت منچ سے رابطہ کیا۔ پولیس کمشنر کے دفتر میں عوامی سماعت کے دوران یوسف نے اپنی تکلیف بیان کرتے ہوئے کہا کہ مالک مکان یعقوب منصوری اور سلطان منصوری نے پی ایم مودی کی تصویر پر اعتراض کیا ہے۔
یوسف نے کہا کہ مالک مکان پی ایم مودی کی تصویر ہٹانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی منیشا پاٹھک سونی نے میڈیا کو بتایا کہ شکایت کی روشنی میں صدر بازار ٹی آئی کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
ایڈیشنل ڈی سی پی منیشا پاٹھک سونی نے کہا کہ شکایت کنندہ عوامی سماعت میں آیا اور شکایت کی کہ مالک مکان اس پر وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جب کہ وہ پی ایم مودی کے نظریہ سے متاثر ہے۔ یہ آزادی اظہار کے خلاف ہے۔