جگتیال ضلع کے یشونت راؤپیٹ میں مسجد قباء کی افتتاحی سے تقریب علماء کا خطاب
جگتیال :یکم؍اپریل
(پریس نوٹ)
بتا ریخ 31/03/2022 بعد نماز عصر تا عشاء ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا اس اجلاس کی صدارت جناب عبد الرشید صاحب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث جگتیال نے کی نظامت مولانا فیاض احمد الجامعی (امام و خطیب مسجد قباء) ونگرانی جناب امام الدین صاحب (امیر مقامی جمعیت اہل حدیث یشونتراؤپیٹ) کی رہی اس اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن فضیلۃ الشیخ حافظ رفیق ھادی نے کی اس کے بعد فضیلۃ الشیخ حافظ عمران سلفی نذیری نے علماء سے دوری کا انجام پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پرفتن دور میں خصوصاً مسلم نوجوانوں کو علمائے دین سے جڑے رہنے کی اپیل کی ہے
آج سوشیل میڈیا کےذریعے دین سے دور کرنے کا اور ان کو دین سے بد ظن بنانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہے اور مزید انہوں نےکہا کہ صحیح معنوں ميں علم دین کا خزانہ علماء کے پاس سے ہی ملتا ہے اور یہ علماء ہی ہیں جو وارثین انبیاء ہیں مولانا معراج احمد سلفی نےاستقبال رمضان پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ماہ کےذریعہ تقویٰ صبر جیسے عظیم چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں اور اس مبارک مہینے میں گناہوں سے سچی توبہ اور نیکیاں سمیٹ نے کا پختہ ارادہ کر نے کو کہا مولانا حافظ اسلم جامعی نےتزکیہ نفس پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ نفس پر قابو پالیناہی گناہوں سے دوری کا سبب بن سکتا ہے
اسی طرح اس اجلاس کے آخر میں مولانا سید سفیان ھادی نے کہا کہ دین اسلام ہی راہ نجات کا ذریعہ ہے اور الله کے ہاں صرف قابل قبول دین صرف دین اسلام ہے اور اسلام امن وامان محبت و الفت کا صبر و تحمل کا دنیا و آخرت کی کامیابی کا درس دیتا ہے اس اجلاس میں انہوں تمام علماء و ذمہ داران و عوام کا شکریہ اداکیا اس اجلاس میں سابق امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث نظام آباد جناب عبدالطیف خان صاحب و سابق امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث کریم نگر جناب محمد اسماعیل صاحب اوردیگر ذمہ داران کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگو موجود رہے۔
