بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی براہ راست یوکرین کی حمایت

تازہ خبر عالمی فلمی

 یوکرین کے پناہ گزینوں ‘بچوں کی مدد کے لیےعالمی رہنماؤں سےمدد کی اپیل
نئی دہلی :9؍اپریل
(اے ایم این ایس)
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بی ٹاؤن سے لے کر عالمی سطح تک اپنی پہچان بنائی ہے۔ اداکارہ اپنے اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی کام بھی کرتی نظر آتی ہیں۔ اب اداکارہ نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے اپنی رائے دی ہے۔ انہوں نے یوکرین کی حمایت میں بہت سی باتیں کہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے یوکرین سے مشرقی یورپ جانے والے مہاجرین کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’عالمی رہنماؤں، یہ میری آپ سے براہ راست اپیل ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

مشرقی یورپ میں یوکرین سے آنے والے مہاجرین کی جو بھی کارکن اور وکلا مدد کر رہے ہیں، آپ ان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ ہم یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے آپ کی مدد چاہتے ہیں۔

پرینکا نے مزید کہا، "ہمیں یوکرین اور دنیا بھر سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ یوکرین کے اندر 20 لاکھ بچے پڑوسی ممالک میں حفاظت کی تلاش میں اپنا سب کچھ پیچھے چھوڑنے پر مجبور ہیں جو ایک بہت بڑا صدمہ ہے
پریانکا چوپڑا نے یوکرین کے بچوں کی مدد کے لیے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے بائیو میں یونیسیف کے عطیہ کا لنک منسلک کیا ہے۔