جگتیال میں ہنومان شوبھا یاترا ریالی میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے

تازہ خبر تلنگانہ

دو افراد پر مقدمہ درج
شرپسندوں کے خلاف شکنجہ کسنا ضروری

جگتیال : 14؍اپریل
(عمران زین)
تلنگانہ ریاست کے شہر جگتیال میںبی جے پی ضلعی صدر مور ا پلی ستیہ نارائینہ کی قیادت میںزعفرانی جماعتوں اور ہندو تنظیموں کی جانب سے گذشتہ شام شہر جگتیا ل میںہنومابھا یاترانکالی گئی۔ جو میٹھے پانی باولی چوراستہ سے تین کھنی چوراستہ‘ لڈو خواجہ چوراستہ ‘ ٹاور سرکل سے ہوتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا تحصیل چوراستہ پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کا پُرامن اختتام عمل میں آیا اس جلوس میں بجرنگ دل، وشوا ہندو پریشد اور دیگر ہندو بنیاد پرست تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بجرنگ دل، وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ریالی میں لڈو خواجہ چوراستہ پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعر ے لگائے۔

ہنومان شو بھا یاترا کے موقع پرضلع ایس پی جگتیال مسز سندھو شرما‘ ڈی ایس پی جگتیال آر پرکاش‘ کی سرکل انسپکٹران کے کیشور ‘ قیادت مختلف چوراہوں پولیس کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھےاس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے تحدیدات بھی عائدکی گئی ۔

سب انسپکٹر اشوک نےبتایاکہ ہنومان شو بھا یاترا ریالی میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگانےوشواہندو پریشدکے لیڈر ویمولہ سنتوش ‘ اور رینکٹیشور راجو پر کرائم نمبرCr.No.154/2022/US/IPC295A کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شہر جگتیال امن کا گہوراہ ہے لیکن گذشتہ کچھ سالوں سے شہر جگتیال کی پُر امن فضاءکو مکدر کرنے کی متواتر کوشش کی جارہی ہے ۔ وشواہندو پریشد لیڈ ر ویملو سنتوش کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے دونوں فریقو ں منافرت پھیلانے کی بارہاکوشش کرتا آرہا ہے ۔

6ڈسمبر کو اس نے قانو ن کو اپنے ہاتھ لیتے ہوئے نیو بس اسٹانڈ پر بڑے جانور بیل منتقل کرنیوالی ایک کیا نٹرگاڑی کو روک لیا اور اسکی تلاشی لی ۔جب مسلم نوجوان وہاں پہنچنے تو فرار ہوگیا ۔23ستمبر 2015ءمیں عیدالاضحی سے قبل وشوا ہندو پریشد جگتیال کے جنرل سکریٹری مسٹر ویمولہ سنتوش کی قیادت میں وی ایچ پی اور بی جے پی کارکنوں نے قریش برداری (قصابوں )کے مکانوں پر حملہ کرتے ہوئے خواتین پر حملہ کیا لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی یف آئی آر درج کیانہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں آئی و رنہ ہی کسی کو جیل بھیجاگیا

۔19 ا گسٹ2016 کو نظام آبا دروڈ‘ میٹھے پانی کے باولی چنتہ کنٹہ سے لگی ہوئی ایک مندرکے احاطہ میں ایک ہندو شخص کی جانب سے ناگ دیوتا کے مورتی کو توڑ کر نقصان پہنچا نے کا واقعہ پیش آیا۔ تب بھی اس نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا اور مسلمانو ںکے خلاف زہر افشانی کی اور گرفتار ی کا مطالبہ کرتے بھوک ہڑتا ل بیٹھ گیا

دستور کے نفاذ کے دن ہی دستور کی دھجیاں بکھیر دیں

جگتیال میں26؍جنوری 2017کو یوم جمہوریہ کی مرکزی سرکاری تقریب کو ہندووانے کی کوشش کرتے ہوئےوی ایچ پی جنرل سکریٹری ویمولہ سنتوش کی قیادت میںہندو فرقہ پرستوںکی جانب سے جشن جمہوریہ تقاریب میپرچم کشائی ‘ سلامی ‘ پریڈ کے بعد جب جھانکیاں پیش کی جارہی تھیں تواسی قطار میں وی ایچ پی کے کارکنوں نے آر یس یس کابھگو ا جھنڈا جس پر جئے سرم رام لکھا ہوا تھا کے ساتھ جئے سری رام ‘ بھارت ماتا کی جئے‘ وندے ماترم‘ کے علادہ دیگر دلآزار نعرے لگاتے ہوتے ہوئے پریڈ کی اور حد تو یہ کردی کے قومی ترنگے کونیچے رکھا اور بھگوا جھنڈوں کو اُوپر رکھا ‘ اپنی جھانکی(بھگوا جھنڈے کے ساتھ پریڈ) پیش کی وی ایچ پی کی جانب سے مذہبی مظاہرہ کرنے کے بعد جشن جمہوریہ کی تقریب درہم برہم ہوگئی۔لیکن آ ج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

۔شہر جگتیال کی پُر امن فضاءکو مکدر کرنے کی متواتر کوشش کی جارہی ہے پولیس کو بہت پہلے شرپسندوں کے خلاف شکنجہ کسنا ضروری تھا ۔ اسی طرح شر پسندوں کو کھلی چھوٹ معنی خیر ہے پولیس اسی طرح وی ایچ پی کے ساتھ فرینڈلی پولیس کا مظاہرہ کرتی رہی تو شہر جگتیال میں امن وامان کی فضاءمکدر ہوسکتی ہے ۔