اتر پردیش میں دوعلحدہ سڑک حادثات ‘ 9 افراد ہلاک‘ 12 زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

لکھنؤ: 18؍اپریل
(زین نیوز)
اتر پردیش میںاتوار کو دو بڑےعلحدہ سڑک حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئےپہلا واقعہ امیٹھی کا ہے۔ جہاں شادی سے واپس آ رہی بولیرو رات دیر گئے ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ دوسرا واقعہ کانپور کا ہے۔

امیٹھی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں  شادی سے واپس ہورہی بولیرو بولیرو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد ہلاک۔ جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔ جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور آس پاس کے لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔یہ حادثہ گوری گنج تھانہ کے تحت بابو گنج علاقہ میں پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال گوری گنج میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں سے چاروں کو ٹراما سینٹر لکھنؤ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، رات تقریباً 12.15 بجے بولیرو میں سوار لوگ رائے بریلی کے نصیر آباد سے واپس آ رہے تھے۔ سب لوگ شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ جب تمام لوگ واپس آ رہے تھے تو حادثے کا شکار ہو گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بولیرو اُڑ گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی کو بولیرو سے باہر نکالا اور فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے چھ افراد کو مردہ قرار دیا۔

تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو میں سوار تمام لوگ رائے بریلی کے نصیر آباد علاقے کے ایک گاؤں سے جلوس سے واپس آ رہے تھے۔ بابو گنج ساگرا آشرم کے پاس مخالف سمت سے ایک ٹرک آ رہا تھا۔ بولیرو کی رفتار بھی تیز تھی۔ دونوں آپس میںتصادم ہوگیا۔ واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی

مہلوکین میں امیٹھی کے گڈرے گاؤں کا کلّو، کلو کا آٹھ سالہ بیٹا سوربھ، شاہ گڑھ کے کرشن کمار سنگھ اور نیودیا کے رہنے والے شیو ملن، بولیرو ڈرائیور روی تیواری اور تریوینی پرساد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ مکیش، انوج شامل ہیں۔ ، انیل اور لاوکوش شامل تھے

امیٹھی کے علاوہ کانپور کے گھٹم پور میں باراتیوں کی ایک وین ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ وین کے پرخچے اڑ گئے۔

اس حادثے میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ معلومات کے مطابق سکھا پور گاؤں کے رہنے والے رامپال کے بیٹے سنی کی شادی کانپور میں طے تھی اور اتوار کی شام سنی کی بارات نکلی۔ لیکن وین گھاٹم پور سے بھوگنی پور جا رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔