بی جے پی آئین پر ہی یہ بلڈوزر چلا رہی ہے. بلڈوزر کو اپنا نشان بنانا چاہیے۔

تازہ خبر قومی

اب ہندو بھی ان کے ہسٹیریا کا شکار۔ اکھلیش یادو
نئی دہلی :20؍اپریل
(زین نیوز)

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کوسخت کا نشا نہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بلڈوزر کو اپنی غیر قانونی طاقت دکھانے کی علامت بنا دیا ہے۔ اس کا ہدف اقلیتیں، دلت اور پسماندہ لوگ ہیں۔

اکھلیش یادو نے یہ بات دہلی میں ایم سی ڈی کے ذریعہ جہانگیر پوری میں مسجد کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر سے منہدم کرنے پر کہی۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بلڈوزر کو لے کر پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ بی جے پی اپنے مخالفین کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر بلڈوزر چلا رہی ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر کے کہا، بی جے پی نے بلڈوزر کو اپنی غیر قانونی طاقت دکھانے کی علامت بنا دیا ہے۔ مسلمان اور دیگر اقلیتیں، پسماندہ اور دلت ان کے نشانے پر ہیں۔ اب ہندو بھی ان کے ہسٹیریا کا شکار ہو رہے ہیں۔ بی جے پی دراصل آئین پر ہی یہ بلڈوزر چلا رہی ہے۔ بی جے پی کو بلڈوزر کو اپنا نشان بنانا چاہئے۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا، بلڈوزر کو لے کر ملک میں ناراضگی ہے۔ بی جے پی اپنے مخالفین کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر بلڈوزر چلا رہی ہے۔ اب عوام بی جے پی کے مکانات، دفاتر، کاروباری اداروں کی تعمیر کی قانونی حیثیت کو جانچنے کے لیے تحریک چلائیں گے اور سچائی کو سب کے سامنے لائیں گے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ ہندو اور مسلمان ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ہمیشہ آگے رہنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ہندو مسلم اتحاد بی جے پی اور بی جے پی کے زیر کنٹرول میڈیا سے برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات ہونے والے ہیں، جسے جیتنے کے لیے بی جے پی یہ ماحول بنا رہی ہے۔ غریب ہندو مسلم اس سب میں کچلے جا رہے ہیں۔