بیویوں کے شوہروں پر حملوں میں اضافہ
حیدرآباد۔ 26 اپریل
(زین نیوز)
حالیہ دنوں میں بیویوں کے شوہروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ابھی’’پشا‘‘ کا واقعہ بھلا بھی نہیں پاۓ تھے کہ تلنگانہ میں ایک اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے بموجب بیوی ارچناہنمکنڈہ ضلع کے دمیرا منڈل کے پارا گونڈہ گاؤں میں شوہر راجو کاریزر بلیڈ سے گلا کانٹ دیا۔ان کی شادی 25 مارچ کو ہوئی تھی ۔ دونوں میاں بیوی شادی کے ساتھ خاندانی جھگڑوں میں الجھ گئے تھے۔
اس حملہ میں شوہر راجو معمولی طور پر زخمی ہوا جسے ایم بی ایم ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ زخم کا علاج کروانے کے بعد راجو گھر واپس آنے کی اطلاع ہے۔اس دوران گھر والوں نے بتایا کہ ارچنا شادی کے بعد سے عجیب وغریب حرکتیں کر رہی تھی۔
دوسری طرف حال ہی میں وشاکھا پٹم میں پشپا نامی ایک نوجوان خاتون نے حیران کن طور پر اپنے منگیتر کو آنکھیں بند کروانے کے بعد چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا جس میں وہ بال بال بچ گیا۔