جگتیال میں علاج کے دوران نوجوان کی موت

تازہ خبر تلنگانہ

ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام ۔افرادخاندان کی ہنگامہ آرائی

جگتیال: یکم؍مئی
(زین نیوز)

جگتیال ضلع مستقر ایک خانگی دواخانے میں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ دواخانے کے ڈاکٹرز نے بہتر ڈھنگ سے علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ متوفی کے افراد خاندان نے نوجوان کی موت کو ڈاکٹروں کی جانب سے غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو ذمہ دارٹھہرایا اور دواخانے میں تو ڑ پھوڑ مچائی دواخانے کے روبرو احتجاج منظم کیا جس کی وجہ سے شدید کشیدگی پھیل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جگتیال پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جگتیال ضلع کے بگارام منڈ ل میں شیکلہ موضع سے تعلق رکھنے والا  35 سالہ مدھو کر کو اسکے افراد خاندان نے علاج کے لئے دواخانے میں شریک کروایا تھاتاہم یہ دواخانے کس علاج کے شریک کروایا گیااسکا پتہ نہیں چل سکا۔دواخانے میں علاج کے دوران نوجوان کی موت کے بعد اسکے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام لگا کر ہنگامہ مچانے سے والےاس واقعہ نے مقامی طور پر ہلچل مچادی

نوجوان کے اہل خانہ نے دواخانےپر علاج کے دوران عدم توجہی کا الزام عائد کیا ہے۔ دواخانے کے سامنے ہنگامہ آرائی کی اور فرنیچر کی توڑ پھوڑ کی۔ متوفی کی بیوی لتا، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ واقعہ کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس نے افراد خاندان کی شکایت پر ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔