جگتیال: 6؍مئی
(زین نیوز)
موٹر گاڑیوں پر نمبر پلٹس کا عدم استعمال اور غیر مناسب نمبر پلیٹ کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کرنے جگتیال ٹرافک سب انسپکٹر مسٹر ایل رام نے مالکان گاڑیوں کا انتباہ دیا انھوں نے آج جگتیا ل ٹریفک پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ٹریفک خلا ف سخت کارروائی کی جائیگی۔
انھوں نے کہاکہ موٹر گاڑیوں پر نمبر پلٹس کا عدم استعمال اور غیر مناسب نمبر پلیٹ لگانے والوں کی گاڑیو ں کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا ایس ائی نے کہاکہ موٹر گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں آگے او رپیچھے نمبر پلیٹ لازماً ہونی چاہے انہوں نے بتایاکہ عوام میں شعور بیداری اور اطلاع کے لئے شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے فلگسیاں آویزاں کی جارہی ہیں
انھوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف چوراہوں پر تنقیح کی جارہی ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جرمانہ عائد کیے گئے اور بغیر نمبر پلیٹ اور غیر مناسب نمبر پلیٹ رکھنے والے گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جارہے ہیں اور ایسی گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کیے جارہے ہیں ‘ پولیس اہلکاروں کی جانب سے روک کر گاڑیوں کے دستاویزات پوچھے جانے پردستاویزات دکھائیںدیگر صورت جرمانے عائد کیا جائیگا
ایس ائی نے کہاکہ بعض موٹرسائیکل سوار اپنی گاڑیوں کو بغیر نمبر پلیٹ کے پینٹ کر رہے ہیں، نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں اور گاڑیوں کے نمبر چھپانے کی غرض سے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر اسٹیکرس‘ رنگ اور دیگر چیزیں چسپاں کر رہے ہیں‘ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
گاڑیوں کے مالکان سے ایس آئی رام نے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر دونوں جانب آگے او رپیچھے نمبر پلیٹ لازمی طور پر استعمال کریں