پہلے تحقیق کرو۔اپیل کے حق کو مذاق نہ بناؤ۔ ہائی کورٹ کادلچسپ ریمارک
الہ آباد: 12؍مئی
(زین نیوز)
الہ آباد ہائی کورٹ کی دو ججوں کی بنچ نے تاج محل کے 22 بند کمروں کو کھولنے کی مانگ کرنے والے درخواست گزار کو اس وقت مستردکر دیا جب اس نے کہا کہ اس مشہور یادگار کے بارے میں سچائی سامنے آنے کی ضرورت ہے، اور اس نے اس کے لیے متعدد درخواست دائر کی ہیں۔
"بینچ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ کل آپ ہمارے چیمبرز کو دیکھنے کی اجازت طلب کریں گے۔ براہ کرم، درخواستوں کےسسٹم کا مذاق نہ اڑائیں،”
معزز ججس کی دو رکنی بنچ نے سماعت کے بعد اس درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ” کل آپ آئیں گے اور معزز ججوں کے چیمبرز میں جانے کے لیے کی اجازت طلب کریں گے؟ساتھ ہی ججس نے کہا کہ براہ کرمعدالتوں میں داخل کی جانے والی درخواستوں کے نظم کا مذاق نہ اڑائیں
دو رکنی بنچ نے سخت جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کس سے معلومات مانگ رہے ہیں؟ اگر آپ مطمئن نہیں ہیں کہ سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر کمرے بند کر دیے گئے ہیں، تو اس کو چیلنج کرنے کے لیے اپنے قانون کا استعمال کریں۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے معزز جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے درخواست گزار سے کہا کہ "جاؤ اورتحقیق کرو- ایم اے، پی ایچ ڈی کریں، کہیں اپنا اندراج کروائیں۔ اس کا مذاق نہ اڑائیں۔
عدالت نے اس درخواست پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”کیا یہ مسائل عدالت میں زیر بحث ہیں؟ کیا ہم ججز تربیت یافتہ اور ایسی چیزوں سے لیس ہیں؟”ججوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی حق کی خلاف ورزی ہو تب ہی حکم نامے کی رٹ جاری کی جا سکتی ہے،جیسا کہ استدعا کی گئی ہے۔
تاج محل کے 22 بند کمروں کے پیچھے "سچائی تلاش کرنے” کی درخواست کرنے والی رٹ پٹیشن گزشتہ ہفتہ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے سامنے راجنیش سنگھ نے دائر کی تھی، جو بی جے پی کی ایودھیا یونٹ کے میڈیا انچارج ہیں۔
عرضی میں کچھ مورخین اور ہندو گروپوں کے ان دعوؤں کا حوالہ دیا گیا ہے کہ مقبرہ درحقیقت پرانا شیو مندر ہے۔ پٹیشن میں اے ایس آئی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بند کمروں کی جانچ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور رپورٹ عوام کو جاری کرے۔
سنگھ نے کہا کہ مطالبہ تاج محل کو مندر بنانے کا نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کی خاطر معاملے کی سچائی کو سامنے لانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تنازعات کو ختم کرنے کا واحد راستہ بند دروازوں کا جائزہ لینا ہے۔
جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور سبھاش ودیارتھی نے عرضی گزار سے سوال کیا کہ اس کی درخواست کیا ہے؟ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ درخواست گزار چاہتا ہے کہ عدالت ایک رٹ آف مینڈیمس جاری کرے، عدالت نے کہا کہ یہ صرف حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے