امارت ملت اسلامیہ(صدر مرکزی کمیٹی)جگتیال کے انتخابات کا اعلامیہ جاری

تازہ خبر تلنگانہ

پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ17؍مئی۔
محمد محمود علی افسر الیکشن کمشنر امارت ملت اسلامیہ جگتیال

جگتیال:13؍مئی
( پریس نوٹ)
محمد محمود علی افسر الیکشن کمشنر امارت ملت اسلامیہ جگتیال کے بموجب الیکشن اعلامیہ(NOTIFICATION)امار ت ملت اسلامیہ(صدر مرکزی کمیٹی)جگتیال برائے سال2024-2022جاری کردیا گیا ہے NOTIFICATION)امار ت ملت اسلامیہ(صدر مرکزی کمیٹی)جگتیال کے انتخابات ازروئے
دستور ملت اسلامیہ 1989؁ ء ان شا ء اللہ بروز جمعہ‘ بعدنماز جمعہ‘ بتاریخ 3؍جون 2022؁ء جگتیال کی جملہ مساجد میں ایک ساتھ ہوگا۔

اعلامیہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں

1۔تاریخ اجرائی اعلامیہ الیکشن صدرملت اسلامیہ جگتیال بتاریخ 13مئی 2022؁ء بروزجمعہلیت بہ دستور دفعہ
2۔اجرائی نامزدگی فارم (Nomination Form)، بتاریخ 14مئی 2022تا16؍مئی 2022 ‘ ( ہفتہ ۔اتوار۔پیر)
شام-30-5 بجے تا شام 30-7 تک بمقام دفتر ملت اسلامیہ‘ جامع مسجد ‘قلعہ گڈہ جگتیال ۔
3۔قیمت نامزدگی فارم مبلغ1000-(ہزار سو روپیہ)ہوگی۔ناقابل واپسی؍ناقابل منتقلی
4۔داخلہ فیس نامزدگی فارم 10000/-( دس ہزار)نقد‘ نامزدگی فارم کے ساتھ جمع کرنا ہوگا مقابلہ میں شامل امیدواروں کوفیس ناقابل واپسی؍ناقابل منتقلی ہوگی۔
5۔نامزدگی فارم داخل کرنیکی تاریخ 17؍مئی 2022؁ء تا 19؍مئی 2022 ‘ شام30-5بجے تا شام 00-9 تک الیکشن کمشنر دفتر ھذاٰ‘جگتیال
6۔پرچہ نامزدگی فارم کی تنقیح Scrutiny بتاریخ 2022-5-20، دوپہر 2؍بجے سے منعقد ہوگی
7۔ پرچہ نامزدگی واپس لینےWith Drawl of Nomination) ) کی آخری تاریخ 2022-05-21 شام30-5 بجے تا شام 00-9 تک الیکشن کمشنر دفتر ھذاٰ‘جگتیال۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے پر 50% فیصد منہا کرلی جائیگی
8۔ مقابلہ میں شریک امیدواروں کو انتخابی نشاں2022-05-22 کودوپہر 2؍بجے الاٹ کیا جائیگا۔ اور ان کا مختص کردہ انتخابی نشان (Symbol) کی تفصیلات بتاریخ23؍مئی 2022؁ء کو جگتیال کی تمام مساجد میں چسپاں کی جائیگی
9۔الیکشن بتاریخ  2022-06- 03 بروز جمعہ‘ بعدنمازجمعہ‘ جگتیال کی تمام مساجدمیں ہوگا۔18؍سال یا اس سے زائد عمر کے جگتیال کے مقامی حضرات جو کسی بھی مسجد میں نماز جمعہ میں شریک ہوں وہی ووٹ دینے کے حق دار ہوں گے

بعد نماز کے مسجد میں داخل ہونے والوں کو ووٹ دینے کا حق نہ ہوگا چاہے وہ مقامی ہوں۔ ووٹ دینے کے 18؍سال عمر کی تصدیق کیلئے آدھار کارڈ ‘؍ ووٹر ائی ڈی کارڈ ؍ یا کوئی بھی سرکاری شناختی کارڈ‘ اپنے ساتھ لائیں۔ورنہ ووٹ دینے کے اہل نہیں ہونگے

10۔ووٹوں کی گنتی انشاء اللہ ا سی دن بتاریخ2022-06-03 جامع مسجد ‘قلعہ گڈہ جگتیال میں ہوگی بعد گنتی نتیجہ کا اعلان ہوگا۔امیدواروں کو چاہیے کہ دستور کے شرائط کی سختی سے پابندی کریں مسلمانوں سے مکمل تعاون کی گذارش ہے اگر کوئی شخص یا اشخاص الیکشن کی کاروائی میں خلل اندازی یا کسی انتشار کا مرتکب ہو۔ اس کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس کیلئے وہی ذمہ دار ہوں گے

 

قبل ازیں الیکشن کمشنر مرکزی کمیٹی امارت ملت اسلامیہ جگتیال کا ایک مشاورتی اجلاس محمود علی افسر الیکشن کمشنر مرکزی کمیٹی امارت ملت اسلامیہ جگتیالکی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں صدر کےانتخابات کے ضمن میں اعلامیہ کی اجرائی کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اور یہ طئے پایا کہ اعلامیہ نوٹیفکیشن کی اجرائی بروز جمعہ عمل میں آئیگی

اس موقع پر سابق الیکشن کمشنر و سرپرست مرکزی کمیٹی امارت ملت اسلامیہ جگتیال جناب عظیم راہی، جوائنٹ الیکشن کمشنر عادل پٹیل ‘سابق الیکشن کمشنر رفیق احمد‘،تسلیم پاشاہ‘ خواجہ فصیح العابدین ‘  امتیاز الرحمن ‘ سابق زرعی کمیٹی وائس چیئرمین خواجہ لیاقت علی محسن‘ خواجہ حسیب الدین ‘ محمد معین الدین‘ محمد رفیع‘محمد معز الدین ‘ محمد مجیب الدین‘ محمد خلیل الدین ‘خواجہ عقیل الدین جاوید‘خواجہ سمیع الدین اظہرکونسلر‘قاضی اعتماد الحق‘ محمد مکثر علی نہال’ محمد سلام‘ محمدعبدالنوید‘حافظ خواجہ عقیل‘شجیع فیروز‘نہال نگار‘اور دیگر موجودتھے
اس موقع پر سابق صدر ملت اسلامیہ جگتیال میر کاظم علی اور عادل پٹیل کی عمرہ سے واپسی پر شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی