اورنگ آباد :15؍مئی
(نمائندہ خصوصی)
اورنگ آباد ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں پانچ افراد کی موت واقع ہوگئی یہ واقعہ اورنگ آباد کے نوی نگر بلاک کے کراربار ندی میں میں پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری کار الٹ گئی۔ کار میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق، بارات ریاست جھارکھنڈ کے چھتر پور سونوآتنڈ سے بھگوان ساہو کے بیٹے پرکاش کمار کی باراتی اورنگ آباد ضلع کے نوی نگر بلاک کے ٹول پنچایت کے باغی گاؤں پہنچی تھی
شادی میں رات کا کھانا کھانے کے بعد اتوار کی پہلی صبح تمام نوجوان ایک ہی گاڑی میں اپنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ راستے میں کراربر ندی کے پل پر پہنچتے ہی ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا اور کار بے قابو ہو گئی۔ پل کے نیچے دریا میں گر گئی۔ اس دوران کار دریا میں جا گری اور پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ مہلوکین تمام نوجوان ہیں جن کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔ تمام مہلوکین جھارکھنڈ کے چھتر پور کے رہنے والے تھے۔
مرنے والوں میں سنیل کمار ولد رنجیت کمار، چندر دیپ رام ولد ابھے کمار، اپیندر چندراونشی ولد اکشے کمار، پردیپ گپتا ولد شبھم کمار اور سنجے چندراونشی ولد ببلو کمار شامل ہیں۔ دو نوجوان شدید زخمی ہیں جن کی شناخت گنجن کمار اور مکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ سب انٹرمیڈیٹ کے طالب علم تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پرپہنچ کرمعائنہ کیا اور پنچنامہ کے بعد نعشو ں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانے منتقل کردیا۔ ضابط کی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ اس واقعہ کے دوران پانچ نوجوانوں کی موت کی خبر ملتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا