نئ دہلی : 23؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
بہار کے پورنیہ م پورنیہ میں پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک الٹنے سے 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ جلال گڑھ میں سیما کالی مندر کے قریب پیش آیا۔ اس وقت ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پورنیہ کے جلال گڑھ تھانہ علاقہ کے فورلین این ایچ-57 پر پائپ سے لدا ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک پر تقریباً ایک درجن افراد سوار تھے، جن میں سے 8 افراد اس واقعہ میں ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعشوں کو قبضہ میں لے لیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹرک کہاں سے آ رہا تھا اور کہاں جا رہا تھا۔
Bihar | Eight labourers died in Jalalgarh Police Station area of Purnia after a truck loaded with scrap lost balance and overturned here this morning. All the labourers belonged to Rajasthan. The truck carried 16 labourers and was going from Agartala (Tripura) to Jammu. pic.twitter.com/jZzJVww5tY
— ANI (@ANI) May 23, 2022
پولیس کے مطابق ٹرک الٹتے ہی تمام مزدور لوہے کے پانی کے پائپوں کے نیچے دب گئے جس کے باعث ان کی موت ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تمام مزدور راجستھان کے رہنے والے تھے۔ ٹرک اگرتلہ سے جموں و کشمیر جا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کونیندکو غنودگی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بور ویل کا سامان ٹرک میں لدا ہوا تھا۔ لوہے کے پائپ کے نیچے دب کر مزدوروں کی موت ہو گئی۔
اس حادثہ میں نصف درجن مزدور زخمی ہوئے ہیں، بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے ٹرک کو جے سی بی کے ذریعہاٹھا لیا گیا ہے۔ دبے مزدوروں کو نکالا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ سے دردناک تصاویر سامنے آئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جلال گڑھ اور قصبہ پولیس اسٹیشن بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا ہے۔ پائپ کے نیچے دبی لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔
سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے علاوہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹرک ڈرائیور واقعہ کے بعد سے فرار بتایا جاتا ہے۔
واقعہ کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پائپ سے لدا ٹرک بہت تیزی سے جا رہا تھا۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ڈرائیور کو نیندکا جھپکا لگا ہوگا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ٹرک پر سوار تمام لوگ ورکنگ کلاس لگتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔