آرمورمیں سڑک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

آرمور: 23؍مئی
(زین نیوز)
نظام آباد ضلع کے آرمور میں پیش آئے سڑک حادثہ میںایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیاجس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق آرمور کے شہر پرکٹ بائی پاس نیشنل ہائی وے پر کار اور بائیک کا حادثہ پیش آیا ۔ کار انتہائی تیز رفتار تھی جو موٹر بائیک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے دو لڑکے شیخ غفار ولد شیخ محبوب، محمد سلیمان ولد ایم سلیم شدید زخمی ہوگئے۔

شیخ غفار نظام آباد کے خانگی دواخانے میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔۔ محمد سلیمان جو شدید زخمی ہے۔ وہ آرمور میں زیر علاج تھا حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے حیدرآباد منتقل کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

 سب انسپکٹر سریکانت نے بتایا کہ کار جس کا نمبر ( TS13 EC 0666 ) چلاتے ہوئے چنا پوشیٹی متوطن بودے پلی نے ایکٹیوا بائیک کو ٹکر د ی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔