آرمور کے اُردو صحافیوں کی اے سی پی سے ملاقات

تازہ خبر تلنگانہ

آرمور :23؍مئی
(زین نیوز)
آرمور کے اُردو صحافی سید ظفر علی، محمد حامد علی، محمد سیف علی نے اے سی پی آرمور  کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے والے پربھاکر را ؤ سے ملاقات کی گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ جس پر اے سی پی صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔ اور بتایا کہ آرمور میں ٹرافک نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

آرمور نیو بس اسٹانڈ میں سی سی کیمروں کی درستگی انجام دیتے ہوئے سرقوں کی روک تھام کرتے ہوئے سارقوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

 تاجروں ، عوام ، اور عوامی نمائندوں کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مختلف مقامات پر سی سی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔