نظام آباد میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اشفاق احمد خان کی نامزدگی پر تہنیتی پروگرام

تازہ خبر تلنگانہ

نظام آباد۔یکم جون
(زین نیوز)
کمشنر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن تلنگانہ کی جانب سے مسٹر محمد اشفاق احمد خان (پاپاخان) ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز کو نظام آباد ضلع اکریڈیٹیشن کمیٹی ممبر اسمال اینڈ میڈیم ڈیلی نیوز پیپرزکی حیثیت سے نامزدگی عمل میں لانے پر نظام آباد ٹائمز کے دفتر پر ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا

جسمیں محمد عبد القدوس قائد ٹی آر ایس و کارپوریٹر، یم اے رؤف اعظمی ایڈیٹر یکجہتی، محمد بلیغ احمد نمائندہ منصف، سید عثمان علی جرنلسٹ، محمد یوسف خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز، سید یاسین علی ایڈیٹر انوار دکن، محمد ذیشان رضوی روشنی ٹی وی اردو انچارج، یم اے غفار نمائندہ صحافی دکن، نے شرکت کی اور گلپوشی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی

اس موقع پر مقررین نے اپنے اس توقع کا اظہار کیا کہ جناب اشفاق احمد پاپاخان اکریڈیٹیشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اُردو صحیفہ نگاروں کو مستفید کریں گے۔قبل ازیں محمد عبدالقدوس کی جانب سے سید عبدالقدیر کو سیکنڈ کلاس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہونے پر تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر مسٹر جلیل احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔