خطرناک لیڈی ڈان کے خلاف پولیس کا شکنجہ

تازہ خبر قومی

کھنو13جنوری
زین نیوز ڈیسک
گورکھپورپولیس نے بدنام زمانہ چالیس سالہ گیتا تیوار ی کو ایک انتہائی اہم مقدمہ میں گرفتار کرلیا جو جرائم کی دنیا میں اپنا ایک علحدہ مقام رکھتی ہے گیتا تیوار ی جو ایک ہسٹری شیٹر بھی ہے نومبر میں قتل کے ایک مقدمہ میں دیورایا جیل میں مقید تھی اسکے خلاف گیانگ اسٹار ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اسکے علاوہ ازیں وہ دیگر آٹھ مقدمات میں بھی ماخوذہے جن میں سے زیادہ تر مقدمات‘ سرقہ‘ ڈکیتی اور لوٹ مار سے تعلق رکھتے ہیں ۔انسپکٹر کوتوالی پولیس اسٹیشن ویریندر پرتاپ سنگھ نے بتایاکہ چالیس سالہ گیتا تیواری ڈرگس کی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے اسے گورکھپور جیل سے اس وقت منتقل کیا گیا جب کہ اس نے جیل کی خاتو ن اسٹاف کے ساتھ ناصرف غلط برتاؤکیا بلکہ لڑائی جھگڑا بھی کیا۔اسٹیشن ہاوز آفسیر سندیپ سنگھ نے بتایاکہ اس خاتون کے خلاف تیواری پورہ پولیس اسٹیشن میں ہسٹری شیٹ کھولی گئی ۔پولیس عہدیدار نے بتایاکہ اس نے گذشتہ سال اپنے رشتہ داروں کے پاس منعقد ہ ایک سالگرہ تقریب کے موقع پر دو نوجواں کو بے دردی کے ساتھ اس وقت ہلاک کیا تھا جب معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی تھی۔تیواری اس وقت تک ایک شلٹر میں رہائش رہی تاوقت کہ 2009میںسماجی جہد کار شیو کمار تیواری کے ساتھ اس کی شادی ہوئی