کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں

تازہ خبر تلنگانہ

اجمتاعی عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعہ پر شدید غمزدہ

چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندریہ راجن کی ہدایت

حیدرآباد: 6جون

( زین نیوز)
تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تیملی سائی سوند را را جن نے حیدر آباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں گذشتہ ہفتہ پیش ایک 17 سالہ لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا۔

مختلف میڈیا میں اس معاملہ کے سلسلے میں شائع رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد گورنر نے اس معاملہ کی مکمل رپورٹ دو دن کے اندر پیش کرنے کی چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی مہیند ریڈی کو ہدایت دی ہے
۔تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے چیف
سکریٹری مسٹر سومیش کمار اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹرایم مہیند ریڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کار میں ایک نوعمر لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں دو دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کر یں۔
28 مئی کو جو ملی ہلز کے علاقے میں۔ یہاں راج بھون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت
دری سے متعلق مختلف میڈیا رپورٹس کو دیکھا۔سوند را راجن نے کہا کہ وہ اس گھناؤنے واقعہ پر شدید غمزدہ ہیں۔

ہفتہ کے روز ، پولیس نے دو نابالغوں کو گرفتار کیا اور انہیں ان کی محفوظ
تحویل کے لیے جو ونائل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ایک اور ملزم سدھن ملک (18) کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا اور اس جرم میں دو دیگر کی شناخت کی گئی ۔ ایک کی شناخت نابالغ اور عمیر خان (18) مفرور ہے ۔ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دریں اثناء نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے بھی گینگ ریپ کے سلسلے میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر حیدرآباد پولیس سے وضاحت طلب کی ہے۔

این سی پی ی آر نے نابالغوں کو داخلے کی اجازت دینے کے لیے پب کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جو اس جرم میں ملوث تھے