سعودی سمیت خلیجی ممالک میں توہین اسلام’ناموس رسالت ﷺ کی شدید مخالفت،

تازہ خبر عالمی

سعودی عرب کا سرکاری طور سخت اعتراض’ ہندوستانی سفیر طلب

نئی دہلی : 6/جون
(زیڈ ایم ان ایس)
بی جے پی کے دو لیڈروں نوین جندال اور نوپور  اور شرماکے پیغمبر اسلام  شان رسالت ﷺ میں گساخی اور نازیبا  تبصرے کی خلیجی ممالک میں مخالفت ہو رہی ہے۔ قطر، کویت ایران کے ساتھ اب سعودی عرب نے بھی ہندوستانی سفیر کو طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں ہندوستانی ۔ چیزوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ ہے۔ اس معاملے میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بی جے پی ترجمان کے تبصرے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نبی کی توہین ہوئی ہے۔

نوین جندال اور نوپور شرما کے ریمارکس کی پورے خلیجی ممالک میں مخالفت ہو رہی ہے۔ تاہم دونوں رہنماؤں پر کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔

ساتھ ہی نوین کمار جندال کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خلیجی ممالک قطر اور کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹویٹس کسی بھی طرح سے حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔ یہ تنگ نظر عناصر کے خیالات ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو گساخی ہوئی ہے
قطر، کویت اور ایران کے بعد اب سعودی عرب نے بھی سرکاری طور پر تبصروں کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک نے ریمارکس کے حوالے سے ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بیان پر شدید اعتراض کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی سرکاری طور پر اس تبصرے پر اعتراض کیا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پورا ملک ان بیانات کی مذمت کرتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سلام ہو ان پر جو پیغمبر اسلام کی توہین کرتے ہیں۔

ایران میں ہندوستانی سفیر کو طلب کرکے متنازعہ ریمارکس پر شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی کسی بھی قسم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

قطر میں ہندوستانی سفیر کو بھی طلب کیا گیا۔ قطر کی حکومت نے واضح کیا کہ اس طرح کی بیان بازی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔ اس سے تشدد اور نفرت پھیل سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی خلیجی ممالک میں ہو رہے مظاہروں پر ہندوستانی سفیروں نے کہا ہے کہ یہ کسی بھی طرح حکومت ہند کے خیالات نہیں ہیں۔ یہ تنگ نظر عناصر کے خیالات ہیں۔

قطر میں ہندوستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا، "تضحیک آمیز ریمارکس کرنے والوں کے خلاف پہلے ہی سخت کارروائی کی جا چکی ہے۔” ہماری تہذیب کی وراثت اور تنوع میں اتحاد کی مضبوط ثقافتی روایات کے مطابق حکومت ہند تمام مذاہب کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔
بی جے پی لیڈر کے ریمارکس پر کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی ملک کا مذہبی پولرائزیشن کر رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔

ساتھ ہی بی جے پی نے کہا کہ وہ کسی بھی نظریہ کے خلاف ہے جو کسی بھی مذہب اور فرقہ کی توہین کرتا ہے۔

کانگریس نے بی جے پی کے بیان کو منافقت قرار دیا ہے۔